16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے لکھنؤ میں’آزادی@75 – نئے شہری بھارت: شہری منظر نامے کو تغیر سے ہمکنار کرنے’کے مقصد سے منعقدہ کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں’آزادی@75-نئے شہری بھارت: شہرے منظر نامے کو تغیر سے ہمکنار کرنے’کے مقصد سے منعقدہ کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء  جناب راج ناتھ سنگھ ، جناب  ہردیپ پوری ، جناب  مہندر ناتھ پانڈے ، جناب کوشل کشور، اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل طور پر پردھان منتری آواس یوجنا – اربن (PMAY -U) گھروں کی چابیاں اتر پردیش کے 75 اضلاع میں 75،000 مستحقین کے حوالے کیں اور اترپردیش میں اس اسکیم کے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ ورچول طور پر بات چیت بھی کی۔ انہوں نے سمارٹ سٹی مشن اور ایم آر یو ٹی (امرُت)کے تحت اتر پردیش کے 75 شہری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح/سنگ بنیاد رکھا۔ FAME-II کے تحت 75 شہروں بشمول لکھنؤ ، کانپور ، وارانسی ، پریاگ راج ، گورکھپور ، جھانسی اور غازی آباد کے لیے روانہ کیا گیا۔ حکومت ہند کے ماتحت مکانات اور شہری امور کی وزارت کے مختلف فلیگ شپ مشنز کے تحت نافذ 75 پروجیکٹس پر مشتمل ایک کافی ٹیبل بک جاری کی۔ وزیر اعظم نے لکھنؤ کے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکریونیورسٹی (بی بی اے یو) میں آنجہانی  اٹل بہاری واجپائی چیئر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے آگرہ کی محترمہ ویملیش کے ساتھ بات چیت کی ،بات چیت کے دوران مستفید ہونے والی خاتون نے  وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ پی ایم آواس کے ساتھ ساتھ گیس سلنڈر ، بیت الخلاء ، بجلی ، پانی کے کنکشن اور راشن کارڈ وغیرہ کی دیگر اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ  سرکاری اسکیموں سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں  اور اپنے بچوں کو تعلیم سے ہمکنار کریں، خاص طور پر بیٹیوں  کی تعلیم پر توجہ دیں۔

کانپور کے رام جانکی جی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے  ان سے(رام جانکی دودھ کا کاروبار کرتے ہیں)پوچھا کہ کیا انہیں  سوامیتوایوجنا سے فوائد حاصل ہوئے ہیں؟مستفید ہونے والے شخص نے بتایا کہ اسے 10 ہزار روپے  کاقرض ملا ہے اورانہوں نے اس رقم کو اپنے کاروبار میں لگایا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں  کاروبار میں ڈیجیٹل لین دین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کو کہا۔

وزیر اعظم نے پی ایم آواس یوجنا سے فائدہ اٹھانے والی اور للت پور کی رہنے والی محترمہ ببیتا سے ان کی معاش، روزی روٹی اور اس اسکیم کے تئیں ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن دھن اکاؤنٹ نے براہ راست مستحقین کو رقم منتقل کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی غریبوں کی سب سے زیادہ مدد کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ سوامتوایوجنا کے فوائد حاصل کریں۔ وزیر اعظم نے مستحقین کے ساتھ بہت ہی آرام دہ اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔یہ  بات چیت انتہائی غیر رسمی اور غیرمنصوبہ بندیعنی اچانک ہوئی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی جو صورت حال  ہے اس میں تمام جائیدادیں گھر کے مردوں کے نام ہیں، اس میں کچھ اصلاح کی ضرورت ہے اور ایک ٹھوس قدم کے طور پر ، پی ایم آواس یوجنا کے تحت 80 فیصد سے زائد مکانات یا تو خواتین کے نام رجسٹرڈکیے گئے  ہیں یا مشترکہ طور پر خواتین کو اس میں مالکانہ حق دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جیسی شخصیت کو قومی وژن دینے کے لیے لکھنؤ کی ستائش کی جو مکمل طور پر ماں بھارتی (مادر وطن)کے لیے وقف تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج ان کی یاد میں اٹل بہاری واجپائی چیئر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی میں قائم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے سابقہ نمبروں کے مقابلے میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت تعمیر شدہ گھروں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہروں میں 1.13 کروڑ سے زائد ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں اور ان میں سے 50 لاکھ سے زائد گھر پہلے ہی تعمیر کیے جا چکے ہیں اور غریبوں کے حوالے بھی کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہروں میں رہنے والے غریب لوگوں کے تین کروڑ خاندان جو کچی آبادیوں میں رہتے تھے اور ان کے پاس پکی چھت نہیں تھی انہیں کروڑ پتی بننے کا موقع ملا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ملک میں تقریباً 3 کروڑ مکانات بنائے گئے  ہیں ، آپ ان کی لاگت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ لوگ لکھ پتی بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوپی میں موجودہ تقسیم سے پہلے ، سابقہ ​​حکومتوں نے اسکیموں کو نافذ کرنے میں اپنے قدم گھسیٹے تھے کیونکہ18000 سے زیادہ گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی لیکن اس وقت 18 گھر بھی نہیں بنائے گئے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ حکومت یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار میں آنے کے بعد 9 لاکھ سے زائد ہاؤسنگ یونٹس شہری غریبوں کے حوالے کیے گئے اور 14 لاکھ یونٹس تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ گھر جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے شہری متوسط طبقے کے مسائل اور چیلنجوں پرقابو پانے کے لیے بہت سنجیدہ کوشش کی ہے۔ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) ایکٹ بہت بڑا قدم رہا ہے۔ اس قانون نے پورے ہاؤسنگ سیکٹر کو مکر وفریب،بداعتمادی اور دھوکہ دہی سے نکالنے میں مدد دی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون کیا ہے اورانہیں  بااختیار بنایا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگا کر ہر سال تقریباً 1000 کروڑ روپے بچا رہے ہیں۔ اب اس رقم کو دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل ای ڈی نے شہر میں رہنے والے لوگوں کے بجلی کے بل کو بھی بہت کم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ 6-7 سالوں میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے شہری شعبے میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ٹیکنالوجی انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کی بنیاد ہے جو آج ملک کے 70 سے زائد شہروں میں چل رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمیں ” پہلے آپ ، ٹیکنالوجی سب سے پہلے” کہنا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے زور دے کراس شہر کے لیے کہا جو اپنی ثقافت کے لیے مشہور ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم سوانیدھی یوجنا کے تحت خوانچہ فروشوں اور ریہڑی پٹری والوں(وینڈرس) کو بینکوں سے جوڑا گیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے 2500 کروڑ سے زائد کی امداد 25 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو دی گئی ہے۔ اس میں یوپی کے 7 لاکھ سے زیادہ مستحقین نے سوانیدھی یوجنا سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے پر دکانداروں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے آج کہا کہ، انڈیا میٹرو سروس تیزی سے ملک کے بڑے شہروں میں پھیل رہی ہے۔ 2014 میں ، میٹرو سروس 250 کلومیٹر سے کم روٹ کی لمبائی پر چلتی تھی ، آج میٹرو تقریباً750 کلومیٹر روٹ کی لمبائی میں چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب 1000 کلومیٹر سے زائد میٹرو ٹریک پر کام جاری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More