نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مختلف تہواروں پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کئی ٹوئیٹس کر ملک کے عوام کو کہا،
’’سبھی کو بیساکھی کی مبارکباد۔ یہ تہوار ہر کسی کی زندگی میں خوشحالی لائے۔ ہم اپنے ملک کے محنتی کسانوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے ملک کے لوگوں کے لیے مسلسل کام کرتے ہوئے اناج پیدا کرتے ہیں۔
ہندوستان کو اپنے تنوع پر فخر ہے جو ہمیں وراثت میں ملی ہے۔ ملک کے عوام آج مختلف تہواروں کا جشن منا رہے ہیں۔ ان خاص موقعوں پر سبھی کو مبارکباد۔
پوتھنڈو (تمل ناڈو کا نیا سال) کے خاص موقعے پر تمل لوگوں کو مبارکباد۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والے سال میں آپ کی سبھی نیک خواہشات پوری ہوں۔
ویشو کی مبارکباد۔ نیا سال آپ سبھی کی زندگی میں نئی امید، اچھی صحت اور خوشحالی لائے اس کے لیے میں دعا گو ہوں۔
بیساکھ کے مبارک موقعے پر سبھی بنگالیوں کو مبارکباد۔ نیا سال آپ سبھی کی زندگی میں امن، خوشحالی لے کر آئے۔ سبھو نبو برسو۔
بوہگ بیہو کے موقعے پر آسام کے بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد۔ یہ تہوار توانائی اور خوشحالی سے متعلق ہے، یہ مبارک دن ہمارے سماج میں خوشی اور اچھی صحت لے کر آئے۔
پوری دنیا میں پھیلے اڈیشہ کے دوستوں کو مہا ویشوبا سنکرانتی پر مبارکباد۔ آپ کا آنے والا سال بہت اچھا ہو۔ ہمیں اڈیشہ کی ئی ثقافت پر فخر ہے۔‘‘