26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے گھوگھا اور دہیج کے درمیان رو رو فیری سروس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، اس سروس کا پہلا آبی سفر کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گھوگھا اور دہیج کے درمیان رو رو فیری سروس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ اس سروس سے گھوگھا اور سوراشٹر کے درمیان سفر میں لگنے والے سات سے آٹھ گھنٹے کے وقت میں کمی آئے گی اور یہ سفر ایک گھنٹہ میں پورا ہوگا۔ پہلا مرحلہ ، جس کا افتتاح آج کیا گیا ہے ، مسافروں کو آمدو رفت کا اہل بنائے گا ۔ جب یہ سروس مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا تو اس کا گاڑیوں کے نقل و حمل میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

وزیر اعظم نے شری بھاؤنگر ڈسٹرکٹ کو آپریٹو مِلک پروڈیوسر یونین لمیٹیڈ کے سرووتم کیپٹل فیڈپلانٹ کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ گجرات کے لوگوں نئے سال کی مبارکباد باد دینے کے لیے ذاتی طور پر گجرات میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ، گھوگھا اور دہیج کے درمیان فیری سروس کے پہلے مرحلے کا افتتاح، پورے ملک کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیری سروس ہے اور اس سے گجرات کے لوگوں کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا گذشتہ تین سالوں میں گجرات کی ترقی کو بہت اہمیت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا گجرات میں ایک طویل ساحل ہے اور ہمیں اس سے ملنے والے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ یہ فیری سروس بھی صرف اسی روٹ تک محدود نہیں رہے گی ۔ دوسری جگہوں کو بھی فیری سروس سے جوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا ہدف ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو مربوط اور جدید ترین بنانا ہے ۔

وزیر اعظم نے گوگھا سے دہیج تک کا پہلا آبی سفر کیا ۔ اس آبی سفر کے دوران انہیں کشتی اور فیری سروس کے بارے بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے کشتی میں سوار معذور بچوں کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔

دہیج میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خوشحالی کے لیے بندرگاہوں کا قیام حکومت کا ویژن ہے ۔ ہندوستان کو بہتر بندرگاہوں اور مزید بندر گاہوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا مناسب رابطوں کے بغیر ملک کی اقتصادی ترقی دھیمی پڑجائے گی ۔ اس لیے حکومت نے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دی ہے ۔

وزیر اعظم نے نیلی معیشت پر حکومت کے دباؤ کا ذکر کیا ۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ نئے ہندوستان کے وژن کا لازمی حصہ ہے ۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More