نئیدہلی، ۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج راشٹرپتی بھو ن میں 49 ویں گورنرس کانفرنس کے ابتدائی اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا۔
گورنروں کی کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے تفصیل سے ان امور اور طریقوں کا تذکرہ کیا جن کے ذریعہ گورنر حضرات زندگی کے مختلف میدانوں میں اپنے تجربات کی رابطہ کاری کرسکیں تاکہ عوام الناس کو مختلف مرکزی ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ حاصل ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں گورنر ایک ایسا ادارہ ہے جو وفاقی ڈھانچے اور آئینی فریم ورک میں رہتے ہوئے اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے گورنر حضرات بالخصوص جن ریاستوں میں قبائلی آبادی کی تعداد نمایاں طور سے زیادہ ہے ، ان ریاستوں کے گورنر حضرات اس امر کو یقینی بنانے میں اہم کردار اد ا کرسکتے ہیں ۔جن میں قبائلی برادریوں کو تعلیم ، کھیل کو د اور مالیاتی مجموعیت کے میدان میں سرکار ی اقدامات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادریوں نے ہمارے ملک کی جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ جس کا اعتراف ڈجیٹل میوزیم جیسے مواقع کے ذریعہ آنے والی نسلوں کو ، ان کے اجدا د کی ملک کی جدوجہد آزادی میں کلیدی خدمات فراہم کراکے کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گورنر حضرات پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز کے مناصب کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔ 21 جو ن کو منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی یوگا دوس کو نوجوانوں میں یوگا کے بارے میں وسیع تر بیداری پیدا کرنے کے نمایاں موقع کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح یونیورسٹیاں بھی مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں مرکزی مقام کی حیثیت اختیار کرسکتی ہیں ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے نیشنل نیوٹریشن مشن ،مواضعات کی برق کاری اور ایسپریشنل اضلاع میں ترقیاتی معیار بندی جیسے کلید ی امور کے مرکزی خیال کاتذکرہ کیا ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ گورنر حضرات ان مواضعات کا سفر کرکے جنہیں حال ہی میں برق کاری کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے ،خود ہی موقع پر برق کاری کی سہولت فراہم کرائے جانے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس سال 14 اپریل سے شروع ہونے والے گرام سوراج ابھیان میں سرکار کی سات اسکیموں کو 16 ہزارسے زائد مواضعات میں پوری طرح روبہ عمل لایا جارہا ہے ۔ان مواضعات کو جن بھاگیداری کے ذریعہ سات مسائل سے نجات حاصل ہوگئی ہے اور اب گرام سوراج ابھیان کو مزید 65 ہزار مواضعات میں توسیع دی جارہی ہے ۔ اس توسیع کی تکمیل کا نشانہ 15 اگست مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سال 50 ویں گورنرس کانفرنس ک تیاریاں فوری طورسے شروع کی جانی چاہئیں ۔ یہ کوشش اس اجتماع کو مزید سود مند بنائے جانے معاون ہوسکتی ہے۔