نئی دہلی،17؍جنوری،وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں مچی بھگدڑ میں، جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر مجھے افسوس ہے، میں مرنے والوں کے لواحقین کے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں، وزیراعظم نے کہا کہ مغربی بنگال میں بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں کیلئے میں دعائیں کرتا ہوں، خدا کرے کہ وہ جلدصحت یاب ہوں‘‘۔ وزیراعظم نے اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کیلئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے امداد کے طور پر دو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے علاج کیلئے پچاس-پچاس ہزار روپے کی منظوری دی ہے۔