16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی ملک بھر کے شہریوں کو سال نو کی مبارکباد

PM greets people on the occasion of Ram Navami
Urdu News

نئی دہلی۔28؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے شہریوں کو، جوسال نو کے آغاز کا جشن منارہے ہیں، اپنی جانب سے سال نو کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئیٹ کے ذریعے وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کرے آنے والا سال سبھی کیلئے امن ، مسرت اور خوشحالی لے کر آئے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کے لوگ سال نو کے آغاز کا جشن منارہے ہیں۔ میں سبھی کو سال نو کی تہنیت پیش کرتا ہوں ، خدا کرے کہ آنے والا سال سبھی کیلئے امن اور خوشحالی لے کر آئے۔

नववर्ष और नवरात्रि की देशवासियों को कोटि-कोटि बधाई। नवसंवत्सर हम सभी के जीवन में समृद्धि, खुशहाली और अच्छा स्वास्थ्य लेकर आए।

منی پور میں بہنوں اور بھائیوں کو ساجیبو ، چیراباؤ کی مبارکباد، آ پ کے لئے آنے والا سال مسرت اور امن لے کر آئے۔

نوریہہ کے مبارک موقع پر ہر منانے والے کو میری مبارکباد ۔ خدا کرے کہ آنے والا سال مثبت انداز فکر اور اچھی صحت کا نقیب ہو۔

اُگادی منانے والے سبھی لوگوں کو میری مبارکباد۔ خدا کرے کہ آنے والا سال آپ کی تمناؤں کو پورا کرے اور ہر طرف خوشیاں ہوں۔

سندھی برادری کو چیتی چاند کی مبارکباد۔ خداوند جھولے لال ہم پر اپنی نوازشیں کریں اور آنے والے سال کو پُرمسرت اور یادگار بنادیں۔

گوڈی پڈوا کے موقع پر مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ خدا کرے کہ آنے والا سال مسرت ، اچھی صحت اور خوشحالی کا نقیب ہو۔

Related posts

12 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More