نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے آج یہاں جزیرے کی ترقی سے متعلق ایجنسی آٓئی ڈی اے کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایجنسی نے جزائر کی مجموعی ترقی کے پروگرام کی سمت کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ملک میں پہلی بار آئی ڈی اے کی رہنمائی میں نشان زرجزائر میں پائیدارترقی کی پہل شروع کی گئی ہے ۔ اس میں صلاحیت کو سائنسی نظریئے سے مربوط کیاگیاہے ۔ سمندری خوراک کی برآمد کے ساتھ ساتھ سیاحت کی فروغ کے ذریعہ جزائرکے لوگوں کے لئے روزگار پیداکرنے پرتوجہ دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبے تیارکئے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ جزائر میں ناریل پرمبنی مصنوعات کو بھی ملحوظ خاطررکھاگیاہے تاکہ لوگوں کے لئے روزگارکے مواقع پیداہوں ۔ ترقیاتی منصوبے انڈومان اورنکوبارکے چارجزائر اور لکش دیپ کے پانچ جزائر میں نافذ کئے جارہے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں انڈومان نکوبارجزائرکے 12مزید جزائر میں مناسب مقامات اور لکش دیپ میں 5جزائر کا احاطہ کیاگیاہے ۔
زمین پرمبنی اور پانی کے ولاس پر مثالی سیاحتی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور پرائیویٹ سیکٹرکی شرکت کے لئے بولیاں طلب کی گئی ہیں ۔ایک منفرد اقدام کے طورپر، سرمایہ کاری راغب کرنے کی خاطر منصوبہ بند پروجیکٹوں کو پوری طرح نافذ کرنے کے لئے اجازت نامے حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ بولیوں کو قطعی شکل دینے سے پہلے تمام ضروری اجازت نامے حاصل کرلئے جائیں گے ۔ انڈونکوبارجزائرکے چارمثالی سیاحتی پروجیکٹوں کے لئے ماحولیات اور ساحلی ریگولیشن زون سے متعلق اجازت نامے پہلے ہی حاصل کرلئے گئے ہیں ۔
بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں مدد کے لئے ہوائی ، سمندری اورڈیجیٹل کنکٹی وٹی کو بہتربنانے کے پروجیکٹوں کو بھی نافذ کیاجارہاہے ۔ پورٹ بلیئراور انڈومان نکوبار میں مزید 7جزائر جون 2020تک سب میرین آپٹیکل فائبرکیبل کے ذریعہ ڈیجیٹلی جڑ جائیں گے ۔ بہترمواصلات کی خدمات لکش دیپ اور انڈومان اورنکوبارجزائرصنعتی ترقی کی اسکیم 2018کے ذریعہ ترغیبات کے ساتھ جزائرمیں انفارمیشن ٹکنالوجی اور دیگر چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے قیام میں آسانی پیداکریں گی ۔ اسے یکم نوری 2019 میں نوٹیفائی کیاگیاتھا۔انڈومان اور نکوبار کے بڑے نکوبارجزیرے اور لکشد دیپ کے منی کوائر جزیرے میں مجوزہ ہوائی اڈے خطے میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔
میٹنگ میں نیتی آیوگ کے سی ای او کے ذریعہ ایک تفصیلی نمائندگی دی گئی ہے جس میں جزائر کے لوگوں کے لئے نافذ کئے جارہے مجوزہ پروجیکٹوں کی موجودہ نوعیت کو اجاگرکیاگیاہے ۔ پچھلی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے نفاذ کی نوعیت کو بھی نمائندگی میں اجاگرکیاگیاہے ۔
جناب شاہ نے اب تک کی گئی پیش رفت پر تسلی کا اظہارکیااور سبھی متعلقہ لوگوں پر زوردیاکہ وہ جزائرکے لوگوں کے فائدوں کے لئے جاری پروجیکٹوں کے نفاذ کو تیز کریں ۔ انھوں نے جزائرمیں صاف ستھری ، آلودگی سے پاک اورصحت مند ماحول کو برقراررکھنے کے لئے الگ پالیسی تشکیل دینے کا بھی مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے جزائرکے اطراف مخصوص معاشی زون میں دستیاب ماہی پروری کے وسائل کے پائیداراستعمال کے لئے مناسب حکمت عملیوں کے نفاذ کا بھی مشورہ دیا۔ مناسب ٹکنالوجی پرمبنی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ مچھلی کو ذخیرے کرنے اسے جمع کرنے اور اس کے پروسیسنگ کے علاوہ مچھلی سے بننے والی مصنوعات کو بڑھایاجاسکے ۔ ان سب اقدامات سے جزائر کے لئے مزید روزگارکے مواقع پیداہوں گے اور جزائر کی اضافی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
میٹنگ میں انڈومان اورنکوبارجزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ، ریٹائرڈ ایڈمیرل ڈی کے جوشی ، ، لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر جناب دنیشورشرما کابینہ سکریٹری راجیو گوابا، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت ، داخلہ ، کامرس ، قبائلی امور، ماحولیات ، جنگلات ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، ٹیلی مواصلات ، جہازرانی آبی وسائل ارضیاتی سائنسیز ، نئی اورقابل تجدیدتوانائی کی وزارتوں کے سینئرافسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔