نئی دہلی۔ ؍نومبر۔وزیرداخلہ جناب راجناتھ سنگھ 27 سے 29 نومبر 2017 تک روس کادورہ کریں گے۔ اپنے تین روزہ دوران وزیرداخلہ، روس کے داخلی امور کے وزیر جناب ولادیمیر کلوکالتسیو اور دوسرے اعلی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کےتبادلہ خیال میں باہمی، علاقائی نیز باہمی مفادات کے بین الاقوامی معاملات کااحاطہ کیاجائے گا۔
وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ کے اس دورے کے دوران روسی وفاق کی وزارت داخلہ کے ساتھ دہشت گردی اور منظم جرائم کے مقابلے میں تعاون سے متعلق ایک جامع سلامتی معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے۔اس سے ہندوستان اور روس کے درمیان معلومات ، ہنر مندی اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعہ دوستی مزید مستحکم ہوگی اور جس سے خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنے اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ان کے دورے کےد وران منشیات اور تباہ کاری کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مشترکہ عمل /عملی منصوبہ پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے۔
دونوں ملکوں کی سلامتی سے متعلق مشترکہ تشویش کے امور پر قریبی تعاون کی طویل تاریخ ہے۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد ات پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔