17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے ڈونرکی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات وپنشن ، ایٹمی توانائی وخلائی امور،ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے اس امرکا اعادہ کیاہے کہ حکومت نے شمال مشرقی خطے میں ترقی کو یقینی بنانے کا عہد کررکھاہے ۔موصوف شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی صدارت کرنے کے بعدجموں میں میڈیانمائندگان سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ 4برسوں کے دوران شمال مشرقی خطے میں ترقی لانے کے لئے متعدد بڑے اقدامات کئے ہیں ۔

          کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نےکہاہے کہ ہرریاست کو اس کی منفرد شناخت کے شمال مشرق کی اجتماعی شناخت کے شانہ بہ شانہ اپنی خوبیوں کو نمایاں کرنے کا موقع ملنا چاہیئے اوراس کی ضرورت بھی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس کے ذریعہ ترقیاتی ، اقتصادی، ثقافتی  اور سیاسی شناخت حاصل ہوگی اورہرایک شمال مشرقی ریاست کی ترقی مہمیز ہوگی ۔ انھوں نےکہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وزار ت کی کوششوں اورمتعلقہ ریاستی ایجنسیوں کے مابین اچھا تال میل بنایاجائے تاکہ اس خطے کی مجموعی ترقی عمل میں آسکے ۔

          مشاروتی کمیٹی کے اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف النوع موضوعات کا تعلق منڈی توسیع وغیرہ سے تھا ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے خیال ظاہرکیاکہ ڈونر کی وزارت دیگروزارتوں کے ساتھ تال میل بنانے کے امکانات بھی تلاش کررہی ہے تاکہ گھریلواوربین الاقوامی منڈیو ں سے استفادہ کیاجاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ وزارت  دیگرریاستی ایجنسیوں سے تال میل بنانے پرتوجہ مرکوز کریگی تاکہ ایک دوسرے کے ہتھ کرگھے اوردستکاری مصنوعات کی فروخت کا ایک میکینزم قائم ہوسکے ۔ مقامی صناعوں کے لئے منڈی توسیع کے ضمن  میں وزارت کی جانب سے کئے گئے مختلف النوع اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ ہتھ کرگھا کاؤنٹر/شعبوں میں جو خصوصی طورپر شمال مشرقی مصنوعات کے لئے نشان زد ہوں گے ، انھیں ملک بھر میں مختلف ہوائی اڈوں پرکھولا جارہاہے ۔ اسی طریقے سے ہتھ کرگھا کاؤنٹربھی میٹروشہروں سمیت شمال مشرقی خطے کے باہرکے مختلف بھارتی شہروں میں کھولے جارہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل شاپنگ کے نظام کو وسعت دی جارہی ہے تاکہ آن لائن کسٹمروں پربھی گرفت بنائی جاسکے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ مال بھاڑہ واجبات پر20فیصد کی رعایت اور ایئرکارگوپر30فیصد کی رعایت شمال مشرقی خطے میں تیارکی گئی ،مصنوعات کے لئے دی جاتی ہے ۔

          ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کمیٹی کے اراکین کو یہ بھی مطلع کیاکہ ڈونر کی وزارت بہاراور آندھراپردیش کے طرز پر قرض کی سہولتیں فراہم کرانے کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آئی ڈی بی آئی اوردیگربینکوں کے ساتھ اس سلسلے میں ایم اویو پردستخط کئے گئے ہیں اور تریپورہ ، سکم ، ناگالینڈ اورمیزورم میں اس معاملے میں خاطرخواہ اوربامعنی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔

          شمال مشرقی خطے میں اداروں کی صحت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ خطے کے دوردراز علاقوں تک رسائی حاصل کی جائے اورطبی سہولتیں فراہم کرائی جائیں اورحکومت ایئرایمبولینسیز کے توسط سے ڈاکٹرفراہم کرانے کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے سرکار۔نجی شراکت داری پی پی پی کے طرز پر سرمایہ کاری کو بھی اپنی حمایت دینے کی بات کہی۔

          بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نےکہا کہ حکومت نے اس امرکو یقینی بنانے کا عہد کررکھاہے کہ مشرق بھی اسی رفتارسے ترقی کرے ،جس رفتارسے مغرب نے ترقی کی ہے۔ اس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ شمال مشرق کی تمام ترریاستوں میں طبیعاتی اورسماجی بنیادی ڈھانچہ میں بہتری لائی جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ شمال مشرق کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہواہے، جب اروناچل پردیش اورمیگھالیہ کی دوریاستوں کو ریل کے ذریعہ باہم مربوط کردیاگیاہے ۔ اسٹارٹ اپ اوراسٹینڈ اپ انڈیا کے سلسلے میں اٹھائے گئے مختلف النوع ترقیات اقدامات کاحوالہ دیتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہاکہ نوجوان نہ صرف اس خطے کا ایک حصہ ہیں بلکہ بیرون ریاست کے نوجوان بھی اس خطے میں دستیاب صنعت کارانہ مواقع کی جانب  متوجہ ہورہے ہیں ۔

          ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ، شمال مشرقی خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے موضوعات پرمبنی ثقافتی وعلاقائی میلوں کا اہتمام کیاجارہاہے ۔انھوں نے پھولوں کی کاشت سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا ذکرکیااور کہاکہ انھیں پی پی پی موڈ پرشمال مشرق میں نافذ کیارہاہے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ طلبأ کے لئے  ہوسٹل اورکنوینشن مراکز، نئی دہلی میں شمال مشرقی خطے کی ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھاوادینے کی غرض سے  تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

          مذکورہ مشاورتی کمیٹی نے ڈونرکی وزارت کے ذریعہ نافذکی جارہی مختلف اسکیموں پرنظرثانی کی ۔ ان اسکیموں میں شمال مشرقی خطے کی دستکاری اورہتھ کرگھا اسکیم ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ ( این ای ایچ ایچ ڈی سی )کانفاذ بھی شامل ہے اور  روزی روٹی کی دیگر اسکیمیں بھی  وزارت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہیں ۔ شمال مشرقی خطے کی کمیونٹی تحقیق انتظام سے متعلق پروجیکٹ ( این ای آرسی اوایم پی) کانام بھی اس میں شامل ہے ۔ کمیٹی نے شمال مشرقی کونسل ( این ای سی ) کی جانب سے مختلف پروجیکٹوں کی کیفیت پربھی تبادلہ خیالات کئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More