19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم ایڈوانٹیج آسام-عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2018 کے افتتاحااجلاس سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام-عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2018 کے افتتاح اجلاس سے خطاب کریں گے۔

دوروزہ چوٹی کانفرنس سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی اب تک کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی، جو آسام حکومت کی پہل پر منعقد کی جائے گی۔ اس چوٹی کانفرنس کا مقصد جغرافیائی اور حکمت عملی پر مبنی فائدوں کو اجاگر کرنا ہے، جس کی پیشکش آسام کے سرمایہ کاروں کو کی گئی ہے۔اس کانفرنس میں مینوفیکچرنگ صلاحیت اوران مواقعوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا، جس کی پیشکش جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء میں بڑھتی ہوئی میعشت کے لئے برآمد پرمبنی مینوفیکچرنگ اور خدمات کے لحاظ سے ریاست کی طرف سے کی گئی ہے۔

اس چوٹی کانفرنس میں ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی اجاگر کیا جائے گااور بجلی، زراعت، ڈبہ بند خوراک ، آئی ٹی،آئی ٹی ای ایس اور آبی ٹرانسپورٹ ،ساحلی ٹاؤن شپس ، پلاسٹک، پیٹرو کیمکل، دوا سازی، میڈیکل آلات، ہینڈلوم ، ٹیکسٹائل ، دست کاری، سیاحت، مہمان نوازی، شہری ہوابازی اور پیٹرولیم و قدرتی گیس پر توجہ دی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More