22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وفاق روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کے درمیان فون پر بات چیت

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاق روس کے صدر مملکت عزت مآب  جناب ولادیمیر پوتن سے فون پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے اس موقع  پر روسی صدر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کو پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے جناب نریندمودی نے اس موقع پر وفاق روس کے صدر مملکت عزت مآب  جناب  ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی دیرینہ رفاقت اور دوستی کو یاد کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ممالک کے مابین خصوصی حکمتی شراکت داری کے فروغ میں  عزت مآب پوتن  کی ذاتی دلچسپی اور نیک نیت خدمات کی  ستائش کی۔

اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے آنے والے دنوں میں ذاتی رابطہ رکھنے  پر اتفاق کیا، تاکہ  کووڈ-19 جیسے  وبائی مرض کے چیلنج کے سدباب کے لیے  مشترکہ کوششیں کی جاسکیں۔  وزیر اعظم نے عوامی صحت کی صورتحال کو معمول پر لانے کے بعد،جلد از جلد ہندوستان میں صدر پوتن کا استقبال کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More