19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کے خلاف ریسرچ اور ویکسین کے استعمال کے نظام سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی، کنٹیکٹ ٹریسنگ، ڈرگ اور تھیراپیوٹکس وغیرہ سمیت ریسرچ اور ویکسین کے استعمال کے نظام سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت جناب ہرش وردھن، رکن (صحت) نیتی آیوگ، پرنسپل سائنسی مشیر، سینئر سائنس داں اور دیگر اہل کاروں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے ابھرتے چیلنجوں کے درمیان بھارت کے ویکسین مینوفیکچررس اور ڈیولپرس کے ذریعے کی جارہی ان کی کوششوں کے لئے ان کی ستائش کی اور ایسی کسی بھی کوشش میں حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور سبھی شعبوں میں آگے آنے والے ماہرین اور ابھرتے ہوئے شعبوں کا ریگولیٹر کے ذریعے سرگرمی سے استعمال کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے ویکسین کی جامع تقسیم اور اسے لوگوں تک پہنچانے کے وزارت کے بندوبست اور موجودہ نظام کی بھی جانکاری دی۔ اس میں خاطرخواہ مقدار میں خرید، بڑے پیمانے پر اس کے ذخیرے کی تکنیک اور الگ الگ علاقوں تک اسے پہنچانے اور لوگوں کے درمیان اس کی محفوظ تقسیم شامل ہے۔

وزیر اعظم نے دونوں سیرو – سروے اور جانچ میں اضافہ کئے جانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ سبھی کے لئے سستی، آسانی سے دستیاب اور ریگولر ٹیسٹنگ کے نظام کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے روایتی دواؤں سے علاج کی توسیع اور سائنسی جانچ کو تیز کرنے اور اس میں تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس مشکل وقت میں شواہد پر مبنی تحقیق شروع کرنے اور قابل اعتماد تدابیر دستیاب کرانے کے لئے آیوش کی وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نہ صرف اپنے ملک کے لوگوں کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے کووڈ-19 کے خلاف جانچ، ویکسین اور علاج کی سستی، آسانی سے دستیاب اور قابل قبول تدابیر کی سمت میں کوشاں ہے۔

وزیر اعظم نے وبا کے خلاف اعلیٰ سطح کی تیاریوں اور مسلسل نگرانی کی ضرورت کی اپیل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More