16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم رامیشورم میں

प्रधानमंत्री रामेश्वरम में सार्वजनिक बैठक को संबोधित करते हुए
Urdu News

نئی دلّی ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رامیشورم میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام میموریل کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر کلام کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور کلام استھل پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر کلام کے اہل خانہ کے ساتھ مختصر بات چیت بھی کی ۔

وزیر اعظم نے ایک نمائش بس ’ کلام سندیش واہنی ‘ کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر وداع کیا ۔ یہ بس ملک کی مختلف ریاستوں کا سفر کرتی ہوئی سابق صدر جمہوریہ کے یوم پیدائش 15 اکتوبر کو نئی دلّی میں راشٹر پتی بھون پہنچے گی ۔

ایک بڑے عوامی جلسے میں وزیر اعظم نے بلیو ریولیوشن اسکیم کے تحت لونگ لائن ٹرالرز کے چنندہ فیض یافتگان کو اجازت نامے تقسیم کئے ۔

انہوں نے رامیشورم سے ایودھیا کے لئے ایک نئی ایکسپریس ٹرین شردھا سیتو کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر وداع کیا ۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے گرین رامیشورم پروجیکٹ کے مختصر خاکے کا اجراء کیا اور مکندائر چیتی رام اور اریچل منئی کے درمیان این ایچ ۔ 87 پر 9.5 کلو میٹر کی ایک لنک روڈ کو قوم کے سپرد کئے جانے کی یاد گار کے طور پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی ۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رامیشورم پورے ملک کے لئے روحانیت کا ممبعہ ہے اور اب اسے ایک ایسے مقام کے طور پر بھی شہرت ملی ہے ، جس کا ڈاکٹر کلام سے قریبی تعلق رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام رامیشورم کی سادگی ، گہرائی اور سکون کے مظہر تھے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کے لئے تیار کیا گیا میموریل ان کی زندگی اور ان کے دور کی بہترین طریقے سے عکاسی کرتا ہے ۔

تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جے جے للتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایسی لیڈر تھیں ، جو ہم سب کے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ یہاں ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں اور اپنی نیک خواہشات پیش کرتیں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بندر گاہوں اور لاجسٹکس کے شعبے میں جو تبدیلی آئی ہے ، وہ ہندوستان کی ترقی میں بہت زیادہ معاون ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک سووچھ بھارت مشن کا تعلق ہے ، ریاستوں میں اس سلسلے میں ایک صحت مند مسابقت جاری ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے ہندوستان کے نو جوانوں کو بہت متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نو جوان ترقی کی اونچائیاں طے کرنا چاہتا ہے ، لوگوں کو روز گار فراہم کرانے والا بننا چاہتا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More