25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم سورت میں نیو انڈیا یوتھ کنکلیو میں شرکت کریں گے اور ڈانڈی میں نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل کو قوم کے نام منسوب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وز یر اعظم جناب نریندر مودی 30جنوری 2019ء کو گجرات کے سورت اور ڈانڈی کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سورت ہوائی اڈے پر ٹرمنل کی عمارت کی توسیع کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ٹرمنل کی یہ عمارت 354کروڑ روپے کی لاگت سے 25,500 مربعہ میٹر رقبہ میں تعمیر کی جارہی ہے۔یہ ماحولیات دوست ، پائیدار عمارت ہوگی ،جس میں شمسی توانائی اور ایل ای ڈی لائٹنگ کا استعمال ہوگا۔اس توسیعی عمارت کی تعمیر کی تکمیل کے بعد ہوائی اڈے کی صلاحیت 1800سے زائد مسافروں کی آمدو رفت تک پہنچ جائے گی۔ سورت ہوائی اڈہ  ۔ احمد آباد اور وڈوڈرا کے بعد ہوائی جہازوں کے آمدو رفت اور مسافروں کے ٹریفک دونوں اعتبار سے گجرات میں تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔

ترقی     کے لئے بنیادی ڈھانچے کی توسیع حکومت کی ترجیحات میں سے ایک رہی ہے۔متعدد شعبوں میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اور ہوابازی کا شعبہ ان میں سے ایک ہے۔گجرات میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو نہ صرف مستحکم کیا گیا ہے، بلکہ ہوائی کنکٹی ویٹی کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ ان میں اڑان اسکیم کے ذریعے کنڈلا سے ممبئی تک اور پوربندر سے احمد آباد اور ممبئی تک  کی کنکٹی ویٹی  شامل ہے۔راجکوٹ کے ہیراسر میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ  کی تیاری ، احمد آباد اور وڈوڈرا میں نئے اے ٹی سی ٹاور؍ٹیکنیکل بلاک کی تعمیر بھی ان میں شامل ہے۔

سورت میں وزیر اعظم نیو انڈیا یوتھ کنکلیو میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔وہ یہاں سری متی رسیلا بین ، سیونتی لال شاہ وینس اسپتال اور یہاں آنے کی سہولیات کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کا اگلا پڑاؤ گجرات کے نوساری ضلع میں واقع ڈانڈی میں ہوگا۔ یہاں وہ باپو کی برسی کے موقع پر نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل کو قوم کے نام منسوب کریں گے۔یہاں مہاتماگاندھی اور ان 80 ستیہ گرہوں کے مجسمے میں ہیں، جنہوں نے تاریخی سالٹ مارچ کے دوران ان کے ساتھ مارچ کیا تھا۔میموریل میں تین دیواریں ہیں ، جن پر 1930 کے تاریخی  نمک مارچ سے لے کر متعدد واقعات اور کہانیاں درج ہیں۔ وزیر اعظم میموریل میں سے گزرتے ہوئے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

نمک ستیہ گرہ مارچ جو 1930 ء کے ڈانڈی مارچ کے طورپر جانا جاتا ہے، وہ ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ دن برطانوی حکومت کے خلاف سول نافرمانی تحریک کا حصہ ہے۔ مہاتما گاندھی کی قیادت میں 80 ستیہ گرہوں نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے 241 میل تک مارچ کرکے ساحلی گاؤں ڈانڈی پہنچے تھے اور وہاں برطانیہ کے ذریعے نافذ نمک قانون کو توڑتے ہوئے سمندر کے پانی سے نمک بنایاتھا۔

یہ رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم کا گجرات کا دوسرا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم اس سے قبل 19جنوری 2019ء کو ہزیرا کے آرمرڈ سسٹم  کمپلیکس کو قوم کے نام منسوب کرنے کے لئے سورت کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے 18-17جنوری 2019ء کو گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ وابئرنٹ گجرات سمٹ میں شرکت کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More