22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم ضلعوں کی تشکیل نو سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل ضلعوں کی تشکیل نو سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام نیتی آیوگ کی طرف سے نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم 100 ضلعوں کے علاقوں کی تبدیلی کے انچارج افسروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

یہ پروگرام 2022 تک ایک نئے بھار ت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن(سوچ) کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ضلعوں کی تیزی سے تبدیلی کے لئے ایک اہم پالیسی پہل شروع کی ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے رینک کے سینئر سرکاری افسران کو آفسرز انچارج کے طورپر نامزد کیا گیا ہے، تاکہ ان ضلعوں کی مخصوص ترقیاتی ضرورتوں سے نمٹنے کے لئے مرکز اور ریاستوں کی کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More