19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے ویکسین تیار کرنے والوں سے بات کی

Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک بھر کے ویکسین تیار کرنے والوں سے بات کی۔ وزیر اعظم نے ان ٹیکہ بنانے والوں کی حصولیابیوں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے لیے تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا کہ ہماری ویکسین صنعت کی سب سے بڑی طاقت اس کی ’صلاحیت، وسائل اور خدمت کا جذبہ‘ ہے اور یہی وہ خوبیاں ہیں جو اسے دنیا کا ویکسین لیڈر بناتی ہیں۔

ملک کے ویکسین تیار کرنے والوں کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا، حکومت نے اب یکم مئی سے ہر ایک بالغ کے لیے ٹیکہ کاری پروگرام کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے ٹیکہ تیار کرنے والوں سے ملک کے لوگوں کو کم از کم وقت میں ٹیکہ کاری کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت کو لگاتار بڑھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے نئے ٹیکوں کی تیاری میں ہمارے سائنس دانوں کے ذریعہ کی جا رہی کوششوں اور مطالعوں کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم مودی نے ریکارڈ وقت میں ٹیکہ بنانے اور اس کی پیداوار کے لیے ٹیکہ تیار کرنے والوں کو کریڈٹ دیا۔ اس حقیقت کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہ یہاں تیار کردہ ٹیکے سب سے سستے ہیں، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام چل رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹیکہ بنانے اور اس کی پیداوار کے اس پورے عمل میں ملک نے لگاتار ’مشن کووڈ سرکشا‘ کے تحت پبلک- پرائیویٹ پارٹنرشپ کے جذبہ کے ساتھ کام کیا ہے، اور شروع سے آخر تک ویکسین بنانے کے لیے ایک ایکو سسٹم تیار کیا ہے۔ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ سبھی ٹیکہ تیار کرنے والوں کو نہ صرف تمام ممکنہ مدد اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کیا جائے، بلکہ ویکسین کی منظوری کا عمل بھی تیز اور سائنسی ہو۔ انہوں نے اُن ٹیکہ تیار کرنے کے امیدواروں کو بھی ہر ممکن مدد اور اور منظوری کے آسان عمل کا بھروسہ دلایا، جو ابھی تجربہ کے مرحلہ میں ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پرائیویٹ سیکٹر کے صحت مند ڈھانچہ نے کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں بڑا رول ادا کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پرائیویٹ سیکٹر ٹیکہ کاری مہم میں مزید سرگرم رول نبھائیں گے۔ اس کے لیے اسپتالوں اور صنعت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی۔

ویکسین تیار کرنے والوں نے 18 سال کی عمر سے اوپر کے تمام لوگوں کے لیے ٹیکہ کاری کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلہ کے لیے مزید ترغیب اور لچکداری فراہم کرنے والے متعدد قدم اٹھانے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویکسین بنانے اور اس کی پیداوار کے عمل کے دوران حکومت ہند سے حاصل حمایت کے لیے وزیر اعظم کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پیداوار، امکانی ویکسین امیدواروں اور نئے ویرئینٹ پر تحقیق کرنے کے لیے اپنے منصوبوں پر بھی گفتگو کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More