16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نیپال کے سرکاری دورہ کے دوران ہند-نیپال مشترکہ بیان

Urdu News

نئی دہلی: نیپال کے وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر  6 تا 8 اپریل  ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

07 اپریل 2018 کو دونوں وزراء اعظم نے دونوں ملکوں کے مابین کثیر جہتی تعلقات  جامع انداز میں جائزہ لیا۔ انہوں نے دونوں حکومتوں ، نجی شعبوں کے مابین اور عوامی سطح پر بڑھتی شراکت داری کا استقبال کیا ۔ دونوں وزراء اعظم نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو برابری، باہمی اعتماد ، احترام اور مفاد کی بنیاد پر نئی بلندیوں پر لے جانے  کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 دونوں ملکوں کی مشترکہ  تاریخی، ثقافتی رشتے اور قریبی عوامی رابطے کی ٹھوس بنیاد پر قائم ہندوستان اور نیپال کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے  دونوں وزراء اعظم نے باہمی رشتے کو مستحکم کرنے کے لیے مستقل اعلی سطحی سیاسی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا ۔

وزیر اعظم اولی نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔ انہوں نے  کہا کہ نیپال کی حکومت اقتصادی  کایا پلٹ اور ترقی کی غرض سے ہندوستان کی ترقی اور خوشحالی سے مستفید ہونے کے لیے باہمی رشتوں کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم اولی کو یقین دلایا کہ ہندوستان  حکومت نیپال  کی ترجیحات کے مطابق  نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات  کو مستحکم کرنے کے لیے پابند عہد ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت ہند کا تصور ‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس’ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ شمولیت والی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ تصور  کے لیے ہندوستان کا ایک رہنما فریم ورک ہے ۔ وزیر اعظم اولی نے کہا کہ سیاسی تاریخی تبدیلی کے بعد ان کی حکومت نے ‘‘خوشحال نیپال، خوشحال نیپالی’’ کے مقصد سے اقتصادی تبدیلی کو ترجیح دی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے نیپال میں بلدیاتی، وفاقی اور پہلی ریاستی سطح کے  کامیاب انتخابات  کے  لیے نیپال کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی اور استحکام اور ترقی کے لیے ان کے ویژن کی تعریف کی۔

دونوں وزراء اعظم نے نیپال کے بیر گنج میں مربوط چیک پوسٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے جلد از جلد آپریشنل ہونے کے بعد  سرحد پار تجارت ،سامانوں کی نقل و حمل اور لوگوں کی آمدورفت  سے مشترکہ ترقی کے  زبردست مواقع حاصل ہوں گے۔ دونوں وزراء اعظم نے موتیہاری میں موتیہاری-املیکھ گنج سرحد پار پٹرولیم مصنوعات پائپ لائن کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

دونوں وزراء اعظم نے نیپال میں باہمی منصوبوں کے تیز رفتار نفاذ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے موجودہ باہمی طریقہ کار کے احیاء کی ضرورت پر زور دیا ۔

دونوں وزراء اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے مابین کثیر جہتی شراکت داری  کو رفتار حاصل ہوا ہے ۔

وزیر اعظم اولی نے ان کا اور ان کے وفد کو مدعو کرنے اور ان کے والہانہ استقبال کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم اولی نے وزیر اعظم مودی کو بہت جلد نیپال کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ وزیر اعظم نے ان کی دعوت کو قبول کیا ۔ سفارتی چینلوں کے ذریعہ اس دورے کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More