19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ادویہ سازی سے متعلق صنعت کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے ادویہ سازی سے متعلق صنعت کے سرکردہ افراد کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے عالمی وباء کے خلاف لڑائی میں ادویہ سازی کے شعبے کے اہم کردار کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسے پریشان کن حالات میں بھی ادویہ سازی کی صنعت کے کام کرنے کے طریقے کی تعریف کی۔

وزیر اعظم مودی نے تبصرہ کیا کہ ایسا ادویہ سازی کی صنعت کی کوششوں کی وجہ سے ہوسکا ہے کہ بھارت کی شناخت ’’فارمیسی آف دی ورلڈ‘‘کے طورپر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران دنیا بھر کے 150سے زیادہ ملکوں کو لازمی دوائیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام تر چیلنجوں کے باوجود، بھارت کی دوا سازی کی صنعت نے گزشتہ سال برآمدات میں 18فیصد کی ترقی درج کی ہے، جس سے کہ اس صنعت کی صلاحیت کا اظہا رہوتا ہے۔

وائرس کی دوسری لہر اور کیسوں کی تعداد میں ہورہے اضافے کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بہت سی ضروری دواؤں کی تیاری میں اضافہ کرنے کی غرض سے ادویہ ساز صنعت کی کوششوں کی ستائش کی۔ جناب مودی ریمڈیشیویر جیسے انجکشن کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے بھی ان کی تعریف کی۔ دواؤں اور لازمی طبی سازو سامان کی سپلائی کو خوش اسلوبی سے جاری رکھنے کی خاطر وزیر اعظم مودی نے ادویہ ساز صنعت پر زور دیا کہ وہ بلا رُکاوٹ سپلائی چین کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ ضروری سازو سامان اور نقل و حمل جیسی سہولیات کے لیے حکومت کی مدد کا بھی یقین دلایا۔

انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ کووڈ کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دیگر پیش آسکنے والے خطرات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تحقیقی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بدولت ہمیں اس وائرس سے نمٹنے میں نمایاں رہنے میں مدد ملے گی۔

 ادویہ ساز صنعت سے تعاون طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نئی دواؤں اور انضباطی عمل کے لئے اصلاحات کررہی ہے۔

ادویہ ساز صنعت کے سرکردہ افراد نے حکومت کی جانب سے ملنے والی سرگرم امداد اور مدد کی ستائش کی۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئیں ان کوششوں کو اجاگر کیا ، جو دوا کی تیاری اور متعلقہ ضروری سازو سامان اور اقدامات جاری رکھنے کے لیے اور دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے کی گئی ہیں۔ ادویہ سازی کے مراکز پر دوا کی تیاری، نقل و حمل، متعلقہ ضروری سازو سامان اور ادویہ سازی مراکز کو لازمی خدمت بہم پہنچانے کی خاطر مراکز کا کام کاج زیادہ سے زیادہ سطح پر رکھا جارہا ہے۔ ویڈیا کانفرنسنگ کے شرکاء نے کچھ دواؤں کی مانگ میں غیر معمولی اضافے کے باوجود ملک میں دواؤں کی مجموعی مانگ کو پورا کرنے کی غرض سے کئے جارہے  اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم لیں۔

اس میٹنگ میں صحت کے مرکزی وزیر جناب ہرش وردھن ، صحت کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے، کیمیائی اشیاء اور کھاد کے محکمے کے وزیر جناب ڈی ڈی سدانند گوڑا، کیمیائی اشیاء اور کھاد کے محکمے کے وزیر مملکت منسکھ منڈاویہ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر وی کے پال(ایچ)، نیتی آیوگ، کابینہ سیکریٹری ، صحت کے مرکزی سکریٹری ، ادویہ سازی سے متعلق مرکزی سیکریٹری، ڈاکٹر بلرام بھارگو، ڈی جی ، آئی سی ایم آر اور دوسری وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں کے دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More