نئی دہلی۔؍مئی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر ماحولیات جناب انیل مادھو دوے کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا کہ وزیر ماحولیات جناب انیل مادھو دوے کی موت کی خبر میرے لیے انتہائی افسوسنا ک اور صدمے کا باعث ہوئی ہے۔ وہ میرے قریبی دوست اور محترمہ ساتھی تھے۔ انیل مادھو دوے جی ایک نیک نیت عوامی خادم کی حیثیت سے ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔ وہ ماحولیات کے تحفظ کے تئیں انتہائی سرگرم رہتےتھے۔ پچھلی شام تک میں مادھو دوے جی کے ساتھ ہی تھا اور ان سے کلیدی پالیسی مسائل پر گفتگو تھی۔ ان کی موت میرے لیے ایک ذاتی نقصان کی حیثیت رکھتی ہے۔

9 comments