نئی دہلی، اگست ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کی ۔
وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی سرکار سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہے اور ریاست کے مختلف حصوں میں سیلاب سے پیداشدہ صورتحال سے مقابلے کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرائی جارہی ہے ۔
آسام کی سیلاب کی صورتحال شروع ہونے کے بعد سے ہی اس پرنگاہ رکھنی شروع کردی تھی اور اب بھی سیلاب کی صورتحال پر نگاہ رکھی جارہی ہے ۔
ریاست کے مختلف حصو ں میں آنے والے سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مقابلے کے لئے ہرقسم کی ممکنہ امداد فراہم کرائی جارہی ہے ۔