25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے بھارت میں کھلونے بنانے میں تیزی لانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی کھلونے تیار کرنے  اور عالمی سطح پر  کھلونوں کی چھاپ  چھوڑنے  سے متعلق  طریقوں پر تبادلۂ خیال کے لئے سینئر  وزیروں اور عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  بھارت بہت سے کھلونوں کے  کلسٹروں  اور  ہزاروں دست کاروں  کی سرزمین ہے  ، جو  ملک میں   کھلونے تیار  کرتے ہیں  ، جن کا نہ صرف ثقافتی تعلق   ہے  بلکہ   بچوں میں  ابتدائی عمر سے ہی زندگی  گزارنے   کے ہنر اور  ذہنی صلاحیتوں  کو فروغ دینے میں  مدد دیتی ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ  اس طرح کے کلسٹروں کو اختراعی اور تخلیقی طریقوں سے فروغ دیا جانا چاہیئے ۔

          اس  بات سے مطلع کیا گیا کہ بھارت کی  کھلونوں کی مارکیٹ  بہت  وسیع  امکانات والی ہے   اور  آتم نربھر بھارت  مہم کے تحت  ووکل فار لوکل  کو فروغ دے کر  صنعت میں ایک  یکسر تبدیلی پیدا کر سکتی ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ  ایسی معیاری  مصنوعات تیار کرنے کے لئے  ، جو عالمی معیار پر  پوری اترتی ہوں ،  ٹیکنالوجی اور اختراعات کے استعمال پر  توجہ دی جانی چاہیئے ۔

میٹنگ میں   بچوں  کی ذہنی صلاحیت  اور سیکھنے کی صلاحیت پر  کھلونوں کے اثرات   اور انہیں  کس طرح   سماجی تبدیلی  کے ایک ذریعے کے طور پر  استعمال کیا جا سکتا ہے ، جس سے  ملک کی مستقبل کی نسل کو   تیار کرنے میں  مدد مل سکے ، اس پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

          بچوں کے ذہن  کو  ، خاص  سمت دینے کے لئے  کھلونوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   بھارتی  ثقافت اور   وراثت سے  میل کھانے والے کھلونوں کو  تمام آنگن واڑی مرکزوں میں اور اسکولوں میں بچوں کی  مجموعی ترقی  کے لئے  تدریسی   سامان کے طور پر  استعمال کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ نو جوانوں کو  شامل کیا جانا چاہیئے کہ وہ ایسے اختراعی  ڈیزائن اور کھلونے  تیار کریں  ، جو  قومی اہداف اور کامیابیوں کے لئے  فخر  کا جذبہ  پیدا کر سکیں ۔

وزیر اعظم نے  اِس بات کو اجاگر کیا کہ  کھلونے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو بڑھانے کا ایک شاندار ذریعہ بن سکتے ہیں اور زور دے کر کہا کہ کھلونوں کو  بھارت کی اقدار کے نظام  اور ثقافتی  طور پر قائم  ماحول دوست  طریقۂ کار  کا عکاس ہونا چاہیئے ۔  انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ  سیاحت کو بھارتی  ثقافت ، خاص طور پر  ایسے خطوں میں  ، جو  دست کاری والے کھلونوں کے لئے  مشہور ہیں  ، فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے ۔

وزیر اعظم نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ  بھارتی اقدار  اور  اخلاقیات  کی عکاسی کے لئے  نو جوانوں اور طلباء  کی کھلونوں کی ٹیکنا لوجی اور ڈیزائن  اور آن لائن  گیمز  کا ہیکا تھون  منعقد کرنے کی ضرورت ہے ۔

تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈجیٹل گیمز کے شعبے پر  زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو اِس شعبے کے  وسیع امکانات سے  فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایسے گیمز  تیار کرکے  ، جو  بھارتی ثقافت اور   لوک کہانیوں   کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہوں ، بین الاقوامی ڈجیٹل  گیمز کے سیکٹر  کی قیادت کرنی چاہیئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More