22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ میں عالمی سرمایہ کار اجلاس 2017 کے لئے نیک خواہشات پیش کیں

PM greets the nation in Sanskrit on Sanskrit Day
Urdu News

نئی دہلی،16۔فروری ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں اہتمام کئے جانے والے اعلی سطحی عالمی سرمایہ کاراجلاس 2017 کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔اپنی نیک خواہشات کے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا : ’’ میں جھارکھنڈ میں عالمی سرمایہ کار اجلاس 2017 @InvestJharkhand.کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ خداکرے کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے ایسے سود مند نتائج برآمد ہوں جو جھارکھنڈ کی ترقی میں معاونت کرسکیں ۔

@InvestJharkhand. سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری سے جھارکھنڈ کے لوگوں کے لئے لاتعداد مواقع حاصل ہوں گے جن سے جھارکھنڈ کے لوگوں کی آرزوئیں اور تمنائیں پرواز کرنے لگیں گی۔

جھارکھنڈ کے لوگوں کی ہنرمندی اور مضبوط قوت ارادی اور جھارکھنڈ کی ریاستی سرکار کی فعال کوششوں کے نتائج ریاست کی ریکارڈ ترقی کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More