15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لیے چادر روانہ کیا

प्रधानमंत्री ने ख्वाजा मोईनुद्दीन चिश्ती की दरगाह पर अर्पण के लिए चादर भेजी
Urdu News

نئی دہلی، 24مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ، اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ کی۔ انھوں نے یہ چادر نئی دلی میں، اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر

مملکت مختار عباس نقوی اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سونپی۔

وزیر اعظم نے سالانہ عرس کے موقع پر دنیا بھر میں خواجہ معین الدین چشتی کے مریدوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی، بھارت کی عظیم روحانی روایات کی ایک علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غریب نواز کی خدمت خلق، آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ انھوں نے اس عرس کی کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More