17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی

Urdu News

نئی  دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال نو کی مبارکباد پیش کرنے کی غرض سے ریاستہائے  متحدہ  امریکہ کے صدر عالیجناب ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی۔

          وزیراعظم نے نئے سال میں صدر ٹرمپ ، ان کے کنبے اور امریکہ  کے عوام کی اچھی صحت ،خوشحالی اورکامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

          وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت – امریکہ کے تعلقا ت کی بنیاد  ، باہمی احترام اورافہام وتفہیم پر قائم ہے اور یہ تعلقات  قدم بہ قدم مستحکم ہوتے آئے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ برس دونوں ممالک کے  مابین کلیدی شراکتداری کے سلسلے میں رونما ہونے والی اہم  پیش رفت   کا ذکر کیا اور اپنی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ باہمی مفاد کے تما م ترشعبوں میں  تعاون میں اضافے کی غرض سے صدر ٹرمپ  کے ساتھ مل  کر کام کرتے رہیں  گے ۔

          صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے سال  میں بھارتی عوام کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کا اظہار کیا ۔ انہوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تعلقات کے تحت حصولیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید  مستحکم بنانے  کے لئے اپنی کمر بستگی کا بھی اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More