نئی دہلی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں نے کووِڈ انتظام کاری میں مدد کے لئے فوج کے ذریعہ کی جارہی پہل قدمیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔
جنرل ایم ایم نرونے نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ فوج کا طبی عملہ مختلف ریاستی حکومتوں کی مدد کے لئے دستیاب ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ فوج ملک کے مختلف حصوں میں عارضی ہسپتال قائم کر رہی ہے۔
جنرل ایم ایم نرونے نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ فوج جہاں بھی ممکن ہے، وہاں شہریوں کے لئے ہسپتال قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے قریب واقع فوجی ہسپتال جا سکتے ہیں۔
جنرل ایم ایم نرونے نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ فوج درآمد شدہ آکسیجن ٹینکروں اور گاڑیوں کے لیے، جہاں ان کے انتظام کے لئے خصوصی مہارت درکار ہوتی ہے، افرادی قوت کے ساتھ ان کی مدد کر رہی ہے۔