نئی دہلی۔ اگست وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں زمین کھسکنے کے باعث ہوئی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ہماچل پردیش کے منڈی میں زمین کھسکنے سے متعلق حادثوں میں ہوئی ہلاکتوں سے صدمہ پہنچا ہے ۔ ہلاک ہونے والوں کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔
مذکورہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتا ہوں ۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت اور بچاؤ کے کاموں میں شامل ہونے کے لیے منڈی جارہی ہے ۔ یہ ٹیم تمام ضروری سہولیات فراہم کرائے گی ۔