نئیدہلی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوم ہندوستانی بحریہ کے موقع پر بحریہ کے عملے ،افسران اور ان کے کنبوں کو یوم بحریہ کی مبارکباددی ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے تمام عملے ،افسران اور ان کے کنبوں کو یوم بحریہ کی مبارکباد! ملک کی حفاظت کے لئے ملک وقوم ہندوستانی بحریہ کے ممنون ہیں ۔علاوہ ازیں آفات ناگہانی کے مواقع پر بحریہ کے عملے کے ذریعہ کی جانے والی راحت اور بچاؤ کی خدمات کے لئے بھی پورا ملک ہندوستانی بحریہ کا ممنون ہے۔