16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کل سربراہان مملکت اور تجارت کے عالمی قائدین کی موجودگی میں وائبرینٹ گجرات سمٹ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری ، 2019 ء کو  وائبرینٹ گجرات سمٹ کے  نویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے ۔  نویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ   میں سربراہانِ مملکت   ،  عالمی صنعت کے سربراہان  اور مفکرین  کی شرکت  ہو گی ۔

          نواں وائبرینٹ گجرات  ، 2019 سمٹ  ‘‘ نیو انڈیا ’’ کی مجموعی اقتصادی ترقی پر توجہ کے ساتھ   عالمی ، قومی اور ریاسی سطح کے ایجنڈوں پر  تبادلۂ خیال کے لئے ایک فورم  مہیا کرے گا ۔

          وائبرینٹ  گجرات کے حصے کے طور پر  منعقد ہونے والی اہم تقریبات کے علاوہ ، نویں سمٹ میں   معلومات  میں تنوع  کے  تبادلے  اور شرکاء کے مابین نیٹ ورکنگ کی سطح کو تیز کرنے کے مقصد سے  فورموں کا مکمل  نیا سیٹ  بھی شروع ہو گا ۔

          وائبرینٹ گجرات کا پورا خیال  جناب نریندر مودی کے ذریعے ، جب وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے ،  سوچا گیا تھا ۔  2003 ء میں اپنی شروعات سے ہی وائبرینٹ گجرات  ، ہندوستان کی تمام ریاستوں سے لے کر ، اس میں شرکت کرنے والوں اور  سرمایہ کاری کو فروغ دینے والوں کے لئے عالمی سطح کا  نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔

          یہ سربراہ کانفرنس  معلومات کے تبادلے اور  موثر شراکت داری قائم کرنے  میں سہولت  بہم  پہنچانے والے کے علاوہ  ، عالمی سماجی اقتصادی ترقی کے ایجنڈوں پر ایک غور و فکر کا پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔

          جنوری ، 2017 ء میں منعقدہ 8 ویں وائبرینٹ گجرات  گلوبل سمٹ  میں   چار ممالک کے سربراہان ، نوبل انعام یافتگان  ، عالمی صنعت کے سربراہان اور مفکرین سمیت   100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 25000  سے زائد  مندوبین نے شرکت کی تھی ۔

وائبرینٹ گجرات ، 2019 کی جھلکیاں

ہندوستان  میں سائنس و ٹیکنا لوجی  ، انجینئرنگ اور ریاضی  ( ایس ٹی ای ایم ) تعلیم و تحقیق   کے مواقع  سے تعلق رکھنے والے راؤنڈ ٹیبل 

          اس راؤنڈ ٹیبل میں ہندوستان کے ماہرینِ  تعلیم اور حکومتِ ہند  کے اہم پالیسی ساز اور ریاستی حکومتوں   کے اہم پالیسی ساز شرکت کریں گے ۔  ‘‘  راؤنڈ ٹیبل میں ہندوستان میں  ایس ٹی ای ایم  تعلیم و تحقیق   میں مواقع سے متعلق  خاکہ   ’’ کے موضوع پر تمام شرکاء تبادلۂ خیال کریں گے۔

مستقبل کی ٹیکنا لوجیوں  اور  خلاء میں  کھوج سے متعلق نمائش

          خلائی سفر کے مستقبل  پر   خیالات پیش ہوں گے ۔

سائنس ، ٹیکنا لوجی  ، انجینئرنگ اور ریاضی  ( ایس ٹی ای ایم ) سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس

وائبرینٹ گجرات  گلوبل ٹریڈ شو

          یہ اہم تجارتی نمائش  200000 مربع میٹر کے   علاقے میں پھیلی ہے اور اس میں 25 شعبے  اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔

ایشیا کے ٹرانس شپمنٹ  ہب کے طور پر ہندوستان کو بندرگاہ  پر مبنی  ترقی اور حکمتِ عملیوں کے موضوع پر   ایک سیمینار 

          اس سیمینار میں گجرات اور ہندوستان میں  نقل و حمل کے شعبے کی ترقی  سے متعلق  خیالات پر تبادلۂ خیال ہو گا ۔

میک اِن انڈیا سے متعلق سیمینار

          اس سیمینار میں   میک انڈیا پروگرام  کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے   پروگرام اور اہم مداخلتوں   کی کامیاب  کہانیوں کی نمائش ہو گی ۔

دفاع اور ایرو اسپیس کی صنعت  میں مواقع سے متعلق سیمینار

          اس سیمینار کا منصوبہ   ، گجرات میں  دفاع اور  ایرو ناٹکس  میں مواقع سے متعلق   شرکاء کو حساس بنانے   کے مقصد سے  بنایا گیا ہے ۔

نقل و حمل پر مبنی شہری ترقی 

اس تقریب میں  شہروں   کو جدید ٹیکنا لوجی  ، پارکنگ کے مسائل کے حل  ، بجلی کی گاڑیوں  اور بڑے اعداد و شمار   کو بروئے کار لاکر شہری ترقی کے محرک کے طور پر  قابل رہائش پر بنانے پر غور و خوض کیا جائے گا ۔

نیو انڈیا کے لئے زراعت پر مبنی  پائیدار ٹیکنا لوجی

ٹیکسٹائل کنکلیو – نیو انڈیا  کی تعمیر میں  ٹیکسٹائلز کی   ترقی کی صلاحیت کے مواقع   تلاش کرنا

          نیو انڈیا  کے لئے  عزت مآب وزیر اعظم   کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لئے ٹیکسٹائلز کنکلیو میں    صنعت کے  ماہرین   ، سرکاری رہنما  ، پالیسی ساز اور مفکر  شرکت کریں گے ۔ یہ  افراد  ہندوستان میں ٹیکسٹائلز کی صنعت کی پائیدار ترقی  اور نیو انڈیا کی تعمیر   کی پہل میں مدد کے  طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More