15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کل سرکاری انتظامیہ(پبلک ایڈمنسٹریشن) میں شاندار کارکردگی کے لئے اعزاز عطا کریں گے اور سول سرونٹس سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 21 اپریل2018 کو راجدھانی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سرکاری انتظامیہ میں، اضلاع؍نفاذی اداروں اور دیگر مرکزی؍ریاستی تنظیموں کے لئے شناخت شدہ ترجیحاتی پروگراموں اور اختراع کے مؤثر نفاذ میں شاندار کارکردگی کرنےوالوں کو ایوارڈ ز سے سرفراز کریں گے۔ اس موقع پروہ سول سرونٹس سے بھی خطاب کریں گے۔

پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین اور شاندار کارروائی کرنے کے لئے پردھان منتری ایوارڈز کی شروعات کی گئی تھی، جس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومت کی سطح پر اضلاع اور تنظیموں کے ذریعے شہریوں کی بہبود کے لئے کئے گئے بہترین کاموں کو تسلیم کرنے، انہیں شناخت دینے اور بہترین کارکردگی کرنے کے لیے اعزازات سے سرفراز کرتا ہے۔ شناخت شدہ پروگرام میں (i) پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، (ii) ڈجیٹل ادائیگی کے پروموشن، (iii) پردھان منتری آواس یوجنا شہری اور دیہی، (iv) دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا شامل ہیں۔ مزید یہ کہ 11اعزازات، 4 شناخت شدہ ترجیحاتی پروگراموں کے لئے امسال عطا کئے جائیں گے، جبکہ دیگر ایوارڈز مرکزی؍ ریاستی حکومتوں ؍اضلاع کی تنظیموں کو اختراع کے لئے عطا کئے جائیں گے، نیز ایک ایوارڈ؍امید افزا ضلع کو دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس موقع پر دو کتابوں کا اصرار کریں گے۔ ’’نیوپاتھ ویز‘‘ شناخت شدہ ترجیحاتی پروگرام اور اختراع کے نفاذ کے سلسلے میں کامیاب کہانیوں پر مبنی ہے، جبکہ ’’اسپیریشنل ڈسٹرکٹس: اَن لاکنگ پوٹینشیلز‘‘، امید افزا اضلاع میں تبدیلی کے لئے حکمت عملیوں کے ارتقاء کے سلسلے میں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More