نئی دہلی۔ ۔مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے عورتوں کو بااختیار بنانے کی خاطر کو ہ ہیما اور دیما پور میں عورتوں کے پولیس اشٹیشنوں کے قیام کی ستائش کی۔ ہارن بل فیسٹول 2017 میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ایک تقریب کے دوران وزیر داخلہ نے ناگا لینڈ کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ناگا لینڈ کی 15 انڈیا ریزو(مہیلا) بٹالین کی تشکیل میں ریاستی سرکار کے رول کی تعریف کی۔ اور کہا کہ کوہ ہیما اور دیما پور میں عورتوں کے پولیس اسٹیشنوں کے قیام سے عورتوں کو با اختیار بنایا جاسکے گا۔
ناگا لینڈ کے گورنر جناب پی بی اچاریہ نے ناگالینڈ کے کوہ ہیما میں کیساما گاؤں میں ہارن بل فیسٹول کے آٹھویں دن پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا خیرمقدم کیا۔
ناگالینڈ کے وزیراعلی جناب ٹی آر زیلیانگ نے بھی ا س موقع پر خیرمقدمی تقریر کی۔اس موقع پر ناگالینڈ کے مختلف فن کاروں نے ثقافتی رقص ، کلاسیکل گانے اور کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں دوپہر کو مرکزی وزیر داخلہ نے تھاپا انڈور اسپورٹس کمپلیکس اور دیما پور میں آسام رائفلس کیمپس سوکھوی میں ایک سینک سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آسام رائفلس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل شوقین چوہان بھی موجود تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی عملے کی قربانیوں کو دولت سے نہیں تولا جاسکتا اور عورتوں کی بیش بہا خدمات اور تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جاناچاہئے۔