17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ نے پولیس یادگار دن کے موقع پر پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

Union Home Minister pays homage to Police Martyrs on Police Commemoration Day
Urdu News

نئی دہلی۔؛ نئی دلی میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں آج پولیس یادگار دن پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، انسانی وسائل کے فروغ، آبی وسائل، ندی ترقی اور گنگا کے احیا کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ موجود تھے۔ ڈی آئی بی جناب روجیو جین نے پولیس اہلکاروں کے نام پڑھے جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اور سبھی مرکزی نیم فوجی دستوں کے سربراہ اور دلی پولیس کے کمشنر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ آج کی تقریب کا انعقاد سی آئی ایس ایف نے کیا تھا۔ سبکدوش پولیس افسران نے بھی بڑی تعداد میں پریڈ میں شرکت کی۔

پولیس یادگار دن ہر سال 21 اکتوبر کو 1959 میں لداخ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس سال مختلف پولیس فورس، نیم فوجی دستے اور سنٹرل پولیس آرگنائزیشن کے 383 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

داخلہ امور کے وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More