20 اپریل، دہلی: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 اپریل2021 کو نئی دہلی میں ایک ورچوئل میٹنگ منعقد کی جس میں ملک بھر میں کووڈ-19 کے معاملات میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کے لیے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ، آرمی چیف جنرل ایم ایم نارونے، ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس، سرج وائس ایڈمرل رجت دتہ، سکریٹری ڈیفنس پروڈکشن، جناب راج کمار، سکریٹری، محکمہ دفاع تحقیق و ترقیات اور چیئرمین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈاکٹر. جی ستیش ریڈی اور دیگر سینئر سویلین اور فوجی عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
جناب راج ناتھ سنگھ کو بتایا گیا کہ کس طرح کووڈ 19 وبا کے اس مشکل مرحلے میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز، ڈی آر ڈی او، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو)، او ایف بی اور وزارت دفاع کی دیگر تنظیموں جیسے نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی) کی جانب سے ملک کے عوام کی مدد کی جارہی ہے۔ انھوں نے ڈی پی ایس یو، او ایف بی اور ڈی آر ڈی او پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کی سول انتظامیہکا تعاون کریں۔ ریاستی حکومتوں کو آکسیجن سلنڈر اور اضافی بستر فراہم کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کریں۔ انھوں نے مسلح افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں اور کسی بھی ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار رہیں۔ وزیر دفاع نے اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے ان اداروں کو ہنگامی اختیارات بھی سونپے تاکہ اہم اشیا حاصل کی جا سکیں۔
ڈی آر ڈی اوکے ذریعے تیار کردہ کووڈ-19سہولیات کے بارے میں وزیر دفاع کو آگاہ کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے بتایا کہ یہ مرکز نئی دہلی میں دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بستروں کی تعداد 250 سے بڑھا کر 500 کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر. ریڈی نے اجلاس کو بتایا کہ پٹنہ کے کووڈ-19 اسپتال میں تبدیل ہونےوالے ای ایس آئی سی اسپتال نے 500 بستروں کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لکھنؤ میں 450 بستروں پر مشتمل اسپتال، وارانسی میں 750 بستروں پر مشتمل اسپتال اور احمد آباد میں 900 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایل سی اے تیجس کے لیے تیار کردہ 1000 لیٹر فی منٹ صاحیت والا آن بورڈ آکسیجن جنریشن ٹیکنالوجی پلانٹ کی ٹکنالوجی انڈسٹری کو دے دی گئی ہے اور اترپردیش حکومت نے اس طرح کے پانچ پلانٹس کے لیے انڈسٹری کو آرڈر دیا ہے۔ ڈاکٹر. ریڈی نے وزیر دفاع کو آگاہ کیا کہ اسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صنعت کے ذریعے مزید پلانٹس فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اونچائی والے علاقوں میں تعینات فوجیوں کے لیے تیار کردہ ایس پی او 2 (بلڈ آکسیجن سیچوریشن) پر مبنی سپلیمنٹری آکسیجن ڈسٹری بیوشن سسٹم کووڈ-19مریضوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے کیوں کہ ان کی حالت بھی یکساں ہو جاتی ہے۔ ڈی آر ڈی او کی جانب سے فراہم کردہ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ صنعت جلد ہی مصنوعات کو مارکیٹ میں دستیاب کرائے گی۔
وزیر دفاع نے یہ بھی تجویز دی کہ موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ/ریاستی انتظامیہ سے کی مدد کے لیے مسلح افواج کے ریٹائرڈ اہل کاروں کی خدمات لی جاسکتی ہیں جن کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
میٹنگ کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع میں کام کرنے والے مسلح افواج کے اہل کاروں اور افسران سے کہا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کی دیکھ بھال کریں۔ ملازمین نے کووڈ-19 کے پھیلاو کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نےکام کی جگہ پر کووڈ مناسب طرز عمل پر عمل کرنے، ہر وقت ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔