نئی دہلی۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے دفاعی شعبہ میں ‘ میک اِن انڈیا کو فروغ دینے سے متعلق ایک گول میز کانفرنس میں ہندوستانی کمپنیوں اور غیر ملکی او ای ایم کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔
موجودہ حکومت نے ڈی پی پی 2017 کے نفاذ سمیت نے اہم پالیسی اقدامات کی ایک سیریز شروع کی ہے۔ ڈی پی پی 2017 کے نفاذ سے دفاعی ساز و سامان کی مینوفکچرنگ اور ڈیزائن، منصوبہ جاتی شراکت کے ماڈل کو متعارف کرانے ، ایف ڈی آئی کے شرائط و ضوابط کو آسان بنانے اور نجی صنعت کو مناسب موقع فراہم کرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے ۔
وزیر دفاع نے سکریٹری دفاع کے زیر قیادت افسران کی ٹیم گول میز کانفرنس میں اٹھائے گئے اہم امور پر مقررہ وقت میں عملداری کی ہدایت دی ہے ۔ ان امور میں وزارت داخلہ کے ساتھ لائسنس فراہم کرنے کے مسئلوں کو حل ، وزارت خزانہ کے ساتھ ٹیکس سے متعلق امور ، ڈی آر ڈی او کے ذریعہ بنائی گئی ٹکنالوجیوں کی تجارت اوردفاعی ساز و سامان کی خریداری کے تجاویز کا بروقت نمٹارا شامل ہے ۔