نئی دہلی، 14جنوری 2017؛ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب دھرمیندر پردھان ایک مہینہ تک جاری رہنے والے بیداری سے متعلق ایک پروگرام کا 16 جنوری 2017 کو افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام سکشم کا افتتاح نئی دلی میں واقع سری فورٹ آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ اس کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب استعمال اور تحفظ کے تئیں عوام میں بیداری کرنا ہے۔ علاوہ ازیں توانائی کے موثر آلات اور صاف ایندھن کی طرف منتقلی کے تئیں بھی بیداری کرنا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کے تحت پیٹرولیم تحفظ تحقیقی ، ایسوسی ایشن اور دیگر تیل اور گیس کے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔