Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ویڈیو بلاگنگ مقابلہ ’ میری زندگی ، میرا یوگا‘ کے لئے اندراجات جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2020 ء تک بڑھا دی گئی

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ حال ہی میں اعلان کردہ ویڈیو بلاگنگ مقابلہ ‘میری زندگی ، میرا یوگ’ کے لئے اندراجات جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پریہ عالمی مقابلہ آیوش کی وزارت اور انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے ذریعہ 6 ویں بین الاقوامی یوگ دن کے موقع پر مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ، مقابلے کے لئے اندراجات جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جون 2020 رکھی گئی تھی۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے اس تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ یوگا برادری کو ویڈیوز تیار کرنے میں مزید وقت مل سکے۔ اس لئے وزارت اور آئی سی سی آر نے آئی ڈی وائی کے مطابق اندراجات جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 21 جون ہے۔

وزیر اعظم نے 31 مئی کو اپنے من کی بات پروگرام کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے سبھی سے ویڈیو بلاگنگ مقابلہ ’میری زندگی ، میرا یوگ‘میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ یہ مقابلہ افراد کی زندگیوں پر یوگا کے قابل ذکر بدلنے والے اثرات پر مرکوز ہے اوریہ 6 ویں یوگ کے عالمی دن منائے جانے سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں سے ایک اہم سرگرمی کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے شرکا کو تین یوگ مشقوں ( کریا، آسن، پرنایم، بندھ یا مدرا) کا تین منٹ کی مدت والا ویڈیو اپ لوڈ کرنا ہو گا جس میں ایک مختصر ویڈیو پیغام بھی شامل کرنا ہو گا کہ یوگ مشقوں سے کس طرح سے ان کی زندگی میں قابل ذکر تبدیلی آئی ہے۔ ویڈیو کے مقابلے کے ہیش ٹیگ#MyLifeMyYogaINDIAاور مناسب زمرے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام یا مائی گو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لئے تفصیلی رہنما خطوط آیوش وزارت کے یوگ پورٹل(https://yoga.ayush.gov.in/yoga/).پر دستیاب ہیں۔

یہ مقابلہ دو مرحلوں میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں ملک کے اعتبار سے ویڈیو بلاگنگ مقابلے شامل ہیں جن کے فاتحین کا انتخاب ملکی سطح پر کیا جائے گا۔ اس کے بعد عالمی انعام فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں مختلف ملکوں کے فاتحین میں سے منتخب کیا جائے گا۔ یہ مقابلہ لوگوں کی زندگی پر یوگ کے تبدیلی والے اثرات کا پتہ لگانے کی ایک اہم کوشش ہے جس کے بارے میں ہر ایک حصہ لینے والے خود کے ذریعہ پیش کئے جانے والے ویڈیو میں بتائیں گے۔

اس مقابلہ کے لئے شرکاء کے ذریعہ اندراجات کو 3 زمروں کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے جن میں نوجوان (18 سال سے کم عمر) ، بڑوں (18 سال سے اوپر) اور یوگا کے پیشہ ور افراد شامل ہیں اور اس کے ساتھ ہی زمرے مرد اور خاتون شرکا کے لئے الگ الگ ہوں گے۔ ہندوستان کے شرکا کے معاملہ میں اول، دوم اور سوم انعام پانے والوں کو پہلے مرحلے میں ہر ایک زمرے کے لئے ایک لاکھ روپئے، پچاس ہزار روپئے اور پچیس ہزار روپئے کا انعام دیا جائے گا جبکہ عالمی انعام اول، دوم اور سوم انعام پانے والوں کے لئے پچیس سو ڈالر، پندرہ سو ڈالر اور ایک ہزار ڈالر کے ہوں گے۔

وزارت آیوش سبھی کو مدعو کرتی ہے کہ وہ توسیع شدہ وقت سے فائدہ اٹھائیں اور مزید تاخیر کے بغیر ویڈیو پیش کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More