16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرائبس انڈیا کے فروخت مراکز(اسٹور) احمد آباد، اودے پور اور کولکاتہ ہوائی اڈوں پر کھولے جائیں گے

Urdu News

نئی دلّی، بھارتی ایئر پورٹ  اتھارٹی آف انڈیا نے ٹرائبس انڈیا کے فروخت مراکز کھولنے کے لئے اسے احمد آباد، اودے پور اور کولکاتہ ہوائی اڈوں پر جگہ فراہم کی ہے۔ ٹرائی فیڈ کو دہرہ دون، وارانسی، پونے، گوا، کوئمبٹور، لکھنؤ، امرتسر اور گنگٹوک ہوائی اڈوں پر ٹرائبس انڈیا کے فروخت مراکز کھولنے کے لئے جگہ فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ یہ نہ صرف قبائلی مصنوعات کے لئے بازار ملنے کا اچھا موقع ہوگا۔ بلکہ ٹرائبس انڈیا کو بھی اس کے ذریعہ ایک برانڈ کے طور پر فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ٹرائیفیڈ اب تک 89 فروخت مراکز کا نیٹ ورک قائم کرچکا ہے۔ ملک بھر میں آج اس کے 42 اپنے فروخت مراکز ہیں،33 تفویض شدہ فروخت مراکز ہیں اور 14 فرینچائزی فروخت مراکز ہیں ۔ جب کہ 30/7/2017 کو اس کے اپنے 29 فروخت مراکز، 13 تفویض شدہ فروخت مراکز تھے۔

قبائلی دستکار میلہ

ٹرائیفیڈ کے ذریعہ قبائلی دستکار میلے کاا نعقاد ، نئے دستکاروں اور نئی مصنوعات کی شناخت کرنے کے لئے ریاستوں/ اضلاع/ گاؤوں میں کیا جاتا ہے تاکہ قبائلی مصنوعات کی بنیاد/ بیس کو فروغ حاصل ہوسکے۔ جولائی،2018 کے دوران اودے پور( راجستھان) اور کیونچھر(اوڈیشہ) میں 2 قبائلی میلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 120قبائلی دستکاروں نے حصہ لیا اور اپنے فنون کا مظاہرہ کیا۔ 4 مزید دستکاروں کو اس میں شامل کیاگیا ہے۔ اس کے بعد ان کی کل تعداد 1027 ہوگئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More