20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹریفک کی بلارُکاوٹ آمدو رفت سے آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور تقریباً 5لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا:ڈاکٹرہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  نے دہلی میں عوام کے لئے رانی –جھانسی فلائی اوور پروجیکٹ کا آج افتتاح کیا، جس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔6 لین والے 1.8کلو میٹر طویل فلائی اوور  فلمستان سنیما کے ساتھ تیس ہزاری کورٹس کمپلیکس کے نزدیک سینٹ اسٹیفن استپال کو کنکٹی وٹی(رابطہ) فراہم کرے گاا ور یہ دہلی کے برف خانہ ، ڈی سی ایم چوک، آزاد مارکیٹ اور سبزی منڈی علاقوں کے لئے چوراہوں کے ساتھ ایک رابطہ فراہم کرے گا۔

فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حالانکہ تقریباً 10 سال پہلے اس فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، لیکن کئی بار اس کو پورا کرنے کی مدت کار میں تاخیر ہونے کے باوجود مرکزی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس فلائی اوور کی تکمیل کی راہ میں فنڈ حائل نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے عرصے میں اس فلائی اوور کا تقریباً 43فیصد تعمیری کام  مکمل ہوچکا ہے،حالانکہ ہم نے اس فلائی اوور کی تعمیر میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا  پھربھی ہم نے س پروجیکٹ پر کام جاری رکھا اور بالآخر اب یہ شہریوں کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف تقریباً 5 لاکھ مسافروں کو روزانہ فائدہ پہنچے گا، بلکہ ٹریفک کی بلا رکاوٹ آمدورفت سے آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ ہی ایندھن بھی بچے گا۔

شہری اور مکانات کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری بھی افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب اس پروجیکٹ کی تکمیل میں مالیہ ایک رکاوٹ بنی تو وزارت نے فیصلہ کیا کہ 80 فیصد فنڈ شہری ترقیاتی فنڈ (یوڈی ایف) کے ذریعے دیا جائے گا اور 20 فیصد فنڈ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی اے) کی طرف سے دیا جائے گا۔جناب پوری نے مزید کہا کہ دہلی میں زیر التوا پروجیکٹس اور اس طرح کے سبھی پروجیکٹ مارچ 2019 ء تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More