19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹیکسٹائل انڈیا 2017کی کامیابی کو فروغ

Urdu News

 نئی دہلی : ٹیکسٹائل انڈیا 2017کی زبردست کامیابی کو بنیاد بناکر، کپڑے کی صنعت کی وزارت نے ، متعلقہ دیگروزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل بنانے کی غرض سے ایک ادارہ جاتی میکینزم تشکیل دیاہے تاکہ کپڑے کی  وزارت ،پیداوار، برآمدات اور روزگارکے شعبوں میں مضمرات کو مکمل طورپربروئے کارلاسکے ۔

          گجرات کے شہرگاندھی نگرمیں 30جون 2017سے 2جولائی 2017تک ہونے والا ٹیکسٹائل انڈیا 2017 میلہ ، ملک کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ تھا ،جس کے دوران 26گول میز کانفرنسوں اور بین الاقوامی کانفرنسوں کی میزبانی کی گئی جن میں تاجربرادری ، علمی اور پالیسی ساز ماہرین نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں نموکے مختلف اقدامات پرغوروخوض کیا۔

          ان اجتماعات میں متعدد کلیدی سفارشات پیش کی گئیں اوران سفارشات کو آگے بڑھانے کے لئے ٹیکسٹائل کی وزارت نے درج ذیل ادارہ جاتی نظام تشکیل دیئے ہیں جن میں متعلقہ وزارتیں ریاستی سرکاریں اورصنعتی شراکت داروں کو شامل کیاگیاہے ۔

نالج نیٹ ورک منیج منٹ سسٹم آن پروڈکٹ ڈائرورسیفیکشن

          نالج نیٹ ورک منیجمنٹ  سسٹم( کے این ایم ایس )پرعملدرآمد پرنگاہ رکھنے کے لئے ایک  اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ علمی حلقوں زرعی برادری اورصنعتی دنیا کو قدرتی ریشوں کی پیداوار اور ان کی مصنوعات میں تنوع پیداکرنے کے تعلق سے باہمی معلومات کو آپس میں تقسیم کیاجائے ۔ مصنوعات  میں تنوع کرنے سے متعلق اسکیم میں جوٹ ، ریشم ، اون ، اور سوت کو شامل کیاگیاہے ۔ ٹیکسٹائل کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری موصوف کی سربراہی میں کام کرنے والی اس کمیٹی میں زراعت اور کسانوں کی فلاح کی وزارت ، ہنرمندی کے فروغ اور کاروباری امورکی وزارت ، ڈپارٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن ( ڈی آئی پی پی ) ، مویشی پروری ، ڈیری ، اورماہی پروری اور محکمے کے سینیئر افسران اور ٹیکسٹائل کی وزارت میں ریشوں کے کاروبار سے متعلق کام کرنے والے سینیئر افسران شامل ہوں گے ۔

انٹر۔ منسٹریل سنرجی گروپ آن مین ۔میڈ فائبر(ایم ایم ایف )

          انسانی ہاتھوں سے تیارکیے جانے والے ریشے (ایم ایم ایف ) پرایک بین وزارتی ہم آہنگی گروپ تشکیل دیاگیاہے جس میں پیٹروکیمیکل کی وزارت ، بڑی صنعتوں کے محکمے ، ایسوسی ایشن آف سنتھیٹک فائبر انڈسٹری کے سینیئر افسران شامل ہوں گے اور ایس آرٹی ای پی کے چیئرمین ، انڈین ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے چیئر مین اورانفورسمنٹ ، ایس آرٹی  ای پی سی کے سینیئر افسران کو شامل کیاگیاہے ۔ ٹیکسٹائل کے محکمے کے سکریٹری اس ہم آہنگی گروپ کے چیئر مین ہوں گے جو ایم ایم ایف کی مقابلہ جاتی صلاحیتوں اورنمو میں پالیسیاں وضع کریں گے ۔

ٹاسک  فورس آن ٹیکسٹائلس انڈیا

          ٹیکسٹائل کے محکمے کی سربراہی میں ٹیکسٹائلز انڈیا پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی ، اینڈپروموشن ، صارفین کے امور اور ہیوی انڈسٹریزکے نمائندے اور ٹیکسٹائل انڈیا 2017کے شراکت دار او رمرکزی ریاستوں کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More