16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹی بی کی بیماری کا خاتمہ

Urdu News

نئیدہلی،07۔اپریل۔صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولاستے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نظر ثانی شدہ نیشنل ٹیوبر کلاسس کنٹرول پروگرام (آر این ٹی سی پی ) کے تحت سرکار 2025 تک تپ دق کے مرض یعنی ٹیوبر کلاسس کے مکمل خاتمے کےتئیں عہد بستہ ہے ۔اس مقصد کے لئے وضع کی جانے والی حکمت عملی میں بنیاد ی ٹی بی خدمات کے معیار کو مضبوط بنانا اور اس میں بہتری پیدا کرنا ، ٹی بی ایچ آئی وی کا ہمہ وقت مرض پیداہونا اور ایم ڈی آر – ٹی بی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔ مزید برآں ٹی بی کے مرض کے خطر ے سے دو چار آبادیوں میں معینہ اقدامات صحت کے نظام کے لئے مالیکیولر ڈیگناسٹکس کے نئے طریقے اطلاعاتی مواصلاتی ٹکنالوجی (آئی سی ٹی ) نکہشے اور ای – نکہشے جیسے پروگراموں میں پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات میں اضافہ بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔

ہندوستان میں ٹی بی کے خاتمے اورجنوب ایشیائی خطے میں 2030 تک ٹی بی کے خاتمے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سے 16-15 مارچ 2017 کو اہتمام کی جانے والی وزارتی میٹنگ میں ٹی بی کے خاتمے کی قرارداد پر 11 ملکوں کے وزرأ / نائب وزرأ نے دستخط کئے ہیں۔اس قرار داد کے مطابق دستخط کنندہ سرکاریں سیاسی ، مالیاتی اور علاقائی تعاون کے ذریعہ ٹی بی کے مرض کے خاتمے کے لئے عہد بستہ ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More