صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے پارسی نئے سال کے موقع پر تمام باشندگان ملک کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک پیغام میں ، صدر نے کہا ہے کہ “پارسی نئے سال کے مبارک موقع پر ، میں تمام باشندگان ملک ، خاص طور پر ہمارے پارسی بھائیوں اور بہنوں کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
معاشرتی اور قومی زندگی میں پارسی برادری کی شراکت بے مثال ہے۔ ان کی طرز زندگی ، کام کرنے کا منفرد انداز اور اپنی ثقافت کے تحفظ کے تئیں ان کی لازوال عقیدت پارسی برادری کے لیے ہم وطنوں میں قدردانی کا احساس پیدا کرتی ہے۔ پارسی سماج کی طرف سے منایا جانے والا یہ سالانہ تہوار ان کے لیے اور ہم سب کے لیے خوشی اور جوش کا موقع ہے۔
پارسی نئے سال کا یہ تہوار ہر فرد کی زندگی میں اتحاد ، خوشحالی اور خوشیاں لائے اور شہریوں میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید تقویت بخشے۔”