16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پاور گرڈ نے مالی برس 2018-19 کیلئے 25000 کروڑ کے سرمایہ کاری خرچ کا نشانہ مقرر کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی: پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) نے بجلی کی وزارت، حکومت ہند کے ساتھ سال 2018-19 کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے بجلی وزارت اور پاور گرڈ کے سینئر افسران کی موجودگی میں بجلی کی وزارت حکومت ہند کے سکریٹری جناب اجے کمار بھلا اور پاور گرڈ کے چیف مینجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب  آئی ایس جھا کے ذریعہ دستخط کئے گئے۔

 یہ مفاہمت نامہ مالی برس 2018-19 کے دوران پاور گرڈ کے ذریعہ حاصل کئے جانے والے متعدد اہداف پر مشتمل ہے۔ مالی برس  2018-19 کے لئے  25000 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری خرچ کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت دیگر اہداف میں انسانی وسائل سے متعلق پیرا میٹرس، پروجیکٹ کا بندوبست، تحقیق وترقی، جدت طرازی کے علاوہ دیگر صلاحیت اور آپریشنل پرفارمنس پیرا میٹرس شامل ہیں۔

ایک نورتن سی پی ایس  ای یعنی مرکزی سرکار کی ملکیت والی سرکاری کمپنی اور ہندوستان کے لئے سنٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلٹی کی حیثیت سے پاور گرڈ  سال  1993-94 میں پہلے مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد سے لے کر اب تک اعلیٰ درجہ بندی میں مسلسل  ایکسلنٹس کا رتبہ حاصل کرتی رہی ہے۔ یہ کمپنی 148800 سی کے ٹی کلو میٹر سے زائد ٹرانسمیشن لائن اور 322000 ایم طی اے سے زائد کی ٹرانسفارمیشن صلاحیت کے حامل 236 ای ایچ وی  ذیلی اسٹیشنوں کی مالک ہے۔ اس عظیم ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی دستیابی کو مستقل  طور سے  99.5 فیصد سے زائد برقرار رکھا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More