نئی دہلی، یوم جمہوریہ 2019 ء کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم ایوارڈز کے لئے آن لائن نامزدگیاں؍سفارشات کی آخری تاریخ 15ستمبر2018ء ہے۔ ویب سائٹ پر پہلے ہی11,475 رجسٹریشن کئے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 10,453 نامزدگیاں؍ سفارشات پہلی مئی 2018ء کو شروع کی گئیں نامزدگیوں کے بعد مکمل کرلی گئیں ہیں۔
مرکزی وزارتوں؍محکموں، ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں، بھارت رتن اور پدم وبھوشن ایوارڈ پانے والوں انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے علاوہ دیگر بہت سے ذرائع کی طرف سے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، تاکہ ان پر وسیع تر تبادلہ خیا ل ہوسکے۔25 اپریل 2018ء کو مرکزی وزارت داخلہ کی کمیونیکیشن نے ان سے درخواست کی کہ وہ ان باصلاحیت افراد کی نشاندہی کرنے میں ٹھوس کوششیں کریں، جن کی صلاحیت اور حصولیابیاں حقیقت میں تسلیم کئے جانے کی مستحق ہیں اور ان کے حق میں مناسب نامزدگیاں کی جائیں۔
پدم پورٹل www.padmaawards.gov.in پر ہی پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں؍سفارشات آن لائن موصولی ہورہی ہیں۔سبھی شہری خود نامزدگی سمیت نامزدگیاں ؍سفارش کرسکتے ہیں۔نامزدگیاں ؍سفارشات میں تمام موجودہ تفصیلات شامل ہونی چاہئں، جن کافارمیٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔ یہ فارمیٹ مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ایک شخص کی آن لائن سفارش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ تمام تفصیلات صحیح ڈھنگ سے پُر کی جائیں۔
پدم ایوارڈزمثلاً پدم وبھوشن ، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین سولین ایوارڈز ہے جو 1954ء میں قائم کئے گئے تھے۔ ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈآرٹ، ادب اور تعلیم کے علاوہ اسپورٹس، میڈیسن، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی معاملات ، سول سروس، تجارت اور صنعت جیسےڈسپلن؍ تمام شعبوں میں غیر معمولی خدمات ؍کارناموں کے لئے دئیے جاتے ہیں۔
سبھی افراد ان ایوارڈز کے لئے اہل ہیں چاہے وہ کسی بھی نسل کے ہوں، کوئی پیشہ ہو یا کوئی بھی حیثیت رکھتے ہوں ، عورت ہو یا مرد۔پدم وبھوشن غیر معمولی اور نمایاں خدمات کے لئے دیا جاتا ہے، جبکہ پدم بھوشن ہائی آرڈر کی غیر معمولی نمایاں خدمت کے لئے دیا جاتا ہے اور پدم شری کسی بھی فیلڈ میں غیر معمولی خدمت کے لئے دیا جاتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ کی کمیونیکیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقوں ، ایس سی ، ایس ٹی، دویانگ افراد اور عورتوں میں سے ان باصلاحیت افراد کی نشاندہی کرنے کی کوششیں کی جاسکتی ہیں، جو ایوارڈز کےلئے مستحق سمجھے جائیں۔ ڈاکٹر اور سائنسدانوں کو چھوڑ کر پدم ایوارڈز کے لئے سرکاری ملازمین بشمول وہ لوگ جو پی ایس یو زمیں کام کررہے ہیں، مستحق نہیں ہیں۔
مزید تفصیلا ت کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.mha.nic.in.پرایوارڈ ز اور میڈلز کلک کریں۔ ان ایوارڈز سے متعلق ضابطے مرکزی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس کا لنک یہ ہے۔ http://padmaawards.gov.in/SelectionGuidelines.aspx