نئی دہلی، پدم ایوارڈس 2018 کیلئے نامزدگیاں موصول کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2017 ہے۔
کوئی بھی شخص کسی کو بھی نامزد کر سکتا ہے۔ لوگوں کو رغبت دلائی جاتی ہے کہ وہ ایسے ہیروز کو ان باوقار ایورڈس (پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری) ایوارڈس کیلئے نامزد کریں جو ان کے مستحق ہیں لیکن گمنام ہیں۔
پدم ایوارڈس کیلئے نامزدگیاں / سفارشات صرف پدم ایوارڈ آن لائن پورٹل پر موصول کی جائیں گی جو www.padmaawards.gov.in پتے پر دستیاب ہے ۔
مزید تفصیلات کیلئے مرکزی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ : www.mha.nic.in پر ‘ایوارڈس اینڈ میڈلس’ لنک پر کلک کریں۔ان ایوارڈس سے متعلق قوانین و ضوابط مرکزی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر http://padmaawards.gov.in/SelectionGuidelines.aspx لنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔