19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری یوجنا (شہری) کے عمل درآمد کے تین سالوں میں 51 لاکھ گھروں کو منظوری دی گئی

Urdu News

نئی دہلی۔ حسب ذیل تفصیلات کو دہلی کے ایک انگریزی روزنامہ  اخبار میں ایک مضمون کے تناظر میں ہے، جس میں وزیر اعظم کی  رہائشی اسکیم (شہری) کے بارے میں کچھ نامکمل اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔ درست تفصیلات حسب ذیل  ہیں:

گذشتہ تین سالوں میں پی ایم اے وائی (شہری) کے تحت ایک کروڑ مصدقہ مطالبوں کے مقابلے اب تک 51 لاکھ رہائشی اکائیوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پچھلی  ہاؤسنگ اسکیم کے مقابلے میں یہ ایک بڑی چھلانگ ہے جس میں نفاذ کے نو سال کے اندر صرف 12.4 لاکھ گھروں کو منظوری دی گئی  تھی۔   51 لاکھ منظورشدہ  گھروں میں سے، 28 لاکھ گھروں کو مکمل کر لیا گیا ہے اور وہ مکمل طور پرتکمیل کے مراحل میں ہیں۔  اس کے علاوہ تقریبا  8 لاکھ سے زائد  گھروں میں پہلے سے ہی مستفیدین رہ رہے ہیں۔

اخبار میں شائع مضمون میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ اس میں مجوزہ عالمی ہاؤسنگ تعمیراتی ٹیکنالوجی کے چیلنج کو گھروں  کی تعمیر  کی  خلیج کو پر کرنے میں تیزی لانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے  جو کہ  ایک غلط تصور ہے۔  دراصل، نئے اور تیز رفتار ٹریک مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی  کا پہلے  سے ہی اس منصوبے میں ایک جامع انداز میں بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی تجویز  ہے۔

کوریج کے معاملے میں یہ مشن ماضی میں نافذ العمل  ہاؤسنگ منصوبوں کی تاریخ میں انقلابی تبدیلی ہے۔  ہندوستان کی حکومت 2022 کے مشن کے اختتام کے اختتام تک ‘تمام کے لئے رہائش’ فراہم کرنے کے لئے مصروف  عمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More