16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی جگہ کی فروخت پر جی ایس ٹی

Urdu News

نئی دہلی۔ پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی جگہ فروخت کر نے پر جی ایس ٹی کے نکاس سے متعلق بہت سے سوالات کئے گئے ہیں جس کی وضاحت کی جا رہی ہے ۔

پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کی جگہ کی فروخت کے لئے 5فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی نافذ ہوگا ۔اگر اشتہارات والی ایجنسی بنیادی طور پر اخبارات کی شرحوں پر کا م کرتی ہے اور اخبارات کے لئے جگہ خریدنے کے بعد اپنے طور پر اسے صارفین کو فروخت کرتی ہے تو اسے 5فیصد کی شرح سے پوری رقم پر جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا ۔

مثال: اگر ایک اخبار اشتہار کی ایک مقررہ جگہ 100 روپئے میں فروخت کرتا ہے لیکن وہ اشتہار والی ایجنسی کو 85 روپئے میں یہ جگہ دیتا ہے تو اخبار کو 85 روپئے پر جی ایس ٹی ادا کر نی ہو گی اور اشتہار دینے والی ایجنسی کو پورے 100 روپئے پر جی ایس ٹی ادا کر نی ہو گی ۔ البتہ اشتہار دینے والی کمپنی آئی ٹی سی کے ذریعہ 4 روپئے 25 پیسے (جو اخبار نے ادا کئے ہیں )کا استعمال کر سکتی ہے ۔

دوسری جا نب اگر اشتہار دینے والی ایجنسی اشتہار کے لئے اخبار کی جگہ اخبار کے ایجنٹ کے طور پر کمیشن کی بنیاد پر فروخت کر تی ہے تو اسے اخبار سے حاصل ہو نے والے کمیشن پر 18 فیصد جی ایس ٹی ادا کر نی ہو گی ۔ دوسری جا نب کمیشن پر ادا کئے گئے جی ایس ٹی کے لئے اخبار کو آ ئی ٹی سی کا متبادل حاصل ہو گا ۔

مثال: ایک اشتہار دینے والی ایجنسی خود اپنے طور پر نہیں بلکہ اخبار کے ایجنٹ کے طور پر مقرر ہ جگہ 100 روپئے میں فروخت کر تی ہے اور اخبار سے یہ جگہ فروخت کر نے کے لئے 15 روپئے کا کمیشن حاصل کر تی ہے تو اس صورت میں اشتہار دینے والی ایجنسی کو اخبار سے ملنے والے کمیشن یعنی 15 روپئےپر 18 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی ادا کر نی ہو گی (2.7 روپئے)البتہ اس کے لئے اخبار کو آ ئی ٹی سی کا متبادل حاصل ہو گا ۔

البتہ اگر کو ئی اشتہار دینے والی ایجنسی اشتہار کی جگہ کی فروخت کے علا وہ کو ئی دوسری خدمات فراہم کر تی ہے جیسے اشتہار کی ڈیزائننگ یا ڈرافٹنگ وغیرہ ، تو اس صورت میں یہ سپلا ئی جا مع نہیں ہو گی اور اس پر اشتہار دینے والی کمپنی کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا ۔

لہٰذا یہ بات واضح ہو نی چا ہئے کہ یہ سب شرائط اخبار ، اشتہار دینے والی ایجنسی اور صارفین کے درمیان کا نٹریکٹ کی شرائط و ضوابط پر منحصر ہو گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More