19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پشمینہ مصنوعات نے بی آئی ایس سرٹیفیکشن حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی: بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس ( بی آئی ایس ) نے پشمینہ مصنوعات کی شناخت

، نشان زد کرنے یالیبل لگانے اور ان کی اصلیت کی تصدیق کرنے کے لئے ایک انڈین اسٹینڈرڈ شائع کیاہے ۔ یہ اسٹینڈرڈ آج لیہہ میں جاری کیاجارہاہے ۔

ایک پیغام  میں کپڑا ، خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہاکہ اس اسٹینڈرڈ سے پشمینہ میں ملاوٹ پرروک لگانے میں مدد ملے گی اورمقامی کاریگروں اور خانہ بدوشوں کے حقوق کی حفاظت کرنے میں بھی ملے گی ،جوپشمینہ خام مال کو پیداکرنے والے ہیں ۔ یہ صارفین کے لئے پشمینہ کی اصلیت کا بھی ثبوت ہوگا۔

محترمہ زوبن ایرانی نے کہاکہ پشمینہ کا بی آئی ایس سرٹیفیکشن ، نقلی یا گھٹیا مصنوعات کی حوصلہ شکنی میں اہم رول اداکرے گا اور بازارمیں فی الحال غلط  طریقے سے فروخت کی جارہی گھٹیا پشمینہ کو اصلی پشمینہ کہہ کرنہیں بیچاجاسکے گا۔

ٹیکسٹائل کی وزیر نے مزید کہاکہ یہ صحیح سمت میں اٹھایاگیا ایک صحیح قدم ہے اوراس سے لداخ میں بکریوں کی چروا ہابرادری کے ساتھ ساتھ اصل پشمینہ مصنوعات تیارکرنے والے مقامی ہینڈلوم دستکاروں کے لئے بہترقیمتوں کو یقینی بنائے گا ، جواس وقت بازارمیں بے حد خراب مارکیٹنگ کی وجہ سے بے حد خراب حالات میں ہیں ۔

خانہ بدوش پشمینہ چرواہے چانگ تھینگ کے معاندانہ اورسخت ودشواریوں سے بھرے خطے میں رہتے ہیں اوراپنی معاش ( روزی روٹی ) کے لئے صرف پشمینہ پرمنحصرہیں ۔ اس وقت ڈھائی لاکھ بکری پالنے والے 2400خاندان ہیں ۔ ہال مارک پشمینہ بنانے کی اس پہل /قدم سے ان خاندانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مدد ملے گی ، نوجوانوں کو اس پیشے کو اپنانے کے لئے تحریک ملے گی نیز مزید خاندانوں کو بھی اس پیشے کو اپنانے میں ترغیب ملے گی ۔

لداخ ، دنیا میں پشمینہ کی بہترین درجے ( 50-15ملین) کی 50میگاٹن پیداوار کرتاہے اور اس اقدام سے لداخ میں پشمینہ کی قدرکو بڑھانے کے لئے مزید تقویت ملے گی ۔ وزارت ٹیکسٹائل 20کروڑروپے کے فنڈ س کی تجویز پرکام کررہی ہے جس کا استعمال لیہہ کے لئے ڈی ہیئرنگ پلانٹ کے لئے کیاجائے گا۔ اس قدم سے لداخ میں پشمینہ کی صنعت اورکاروبارکی حوصلہ افزائی ہوگی ۔چانگ تھانگی یاپشمینہ بکری ، جموں وکشمیر میں لداخ کے انتہائی بلند علاقے میں دیسی بکریوں کی ایک خاص نسل ہے ۔ یہ الٹرافائن کشمیری اون کے لئے پالی جاتی ہیں ، اورایک باربنے ہوئے پشمینہ اون کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ یہ ٹیکسٹائل ہاتھ سے بنی جاتی ہے اورپہلی مرتبہ کشمیرمیں بنی گئی تھی ۔ چانگ تھانگی بکری پربالوں اورریشوں کا ایک موٹا کوٹ ہوتاہے جوکشمیری پشمینہ اون کا وسیلہ /ذریعہ ہے ۔ یہ دنیا کی بہترین کشمیری اون ہے جس کے ریشے کی موٹائل 15-12مائکرون کے درمیان ہے ۔

یہ بکریاں عام طورپر بلندترین لداخی خطے چانگ تھانگ میں چانگیا خانہ بدوش برادری کے ذریعہ پالی جاتی ہیں ۔ چانگ تھانگی بکروں نے لیہہ اورلداخ خطے کی معیشت کو زندہ کردیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More