Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پلاگنگ طرز زندگی ہونا چاہیے: درگا شنکر مشرا

Urdu News

نئیدہلی؛ آج علی الصباح ہمارے شہروں کو صاف کرنے اور صفائی کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی غرض سے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، این ڈی ایم سی، این بی سی سی، سی پی ڈبلیو ڈی، ایچ پی ایل اور دیگر اداروں کے 300 سے زائد حکام نے مذکورہ وزارت کے تحت منعقدہ پلاگنگ میں شرکت کی۔ دو گھنٹے تک چلنے والی اس پلاگنگ کی قیادت وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کی۔ مذکورہ پلاگنگ جن پتھ مارکیٹ سے شروع ہوئی اور شاستری بھون پر آکر اختتام پذیر ہوئی۔ اس کسرت سے تماشائیوں، اسے دیکھنے والوں، ٹیکسی ڈرائیوروں، وینڈروں اور صبح میں ٹہلنے والے لوگوں کو تحریک حاصل ہوئی اور انہوں نے بھی اس میں شرکت کی۔

وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے پلاگنگ کو معمولی کسرت کے طور پر اپنانے کے لیے ہر ایک فرد کی حوصلہ افزائی کی۔

مذکورہ پلاگنگ کو ملنے والے رسپانس کے پیش نظر 30 ستمبر 2018 کو دوسری پلاگنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو نہرو پارک چانکیہ پوری سے شروع ہوکر یشونت پیلیس پر ختم ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More