نئی دہلی۔17؍جنوری۔چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں دو منظور شدہ ریاستی پارٹیاں یعنی شرومنی اکالی دل(ایس اے ڈی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سرگرم عمل ہیں۔
رقبے اور ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے چھوٹا اور سب سے بڑا حلقہ انتخاب
رقبے کے لحاظ سے اسمبلی حلقہ ہائے انتخابات میں سب سے چھوٹا حلقہ انتخاب 61 لدھیانہ سینٹرل ہے اور سب سے بڑا حلقہ انتخاب 55۔ڈاکھا ہے۔ ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ انتخاب 26 بھولاتھ اے سی ہے جہاں 128761 ووٹروں ہیں۔ سب سے بڑا حلقہ انتخاب 66۔جِل اے سی ہے جہاں ووٹروں کی تعداد 237399 ہے۔ اس کے علاوہ سائز کے لحاظ سے 117 الیکٹروریٹس کی کیفیت درج ذیل گو شوارے میں دیکھی جاسکتی ہے۔
الیکٹروریٹ کا سائز | اسمبلی حلقہ ہائے انتخاب کی تعداد |
<100000 | NIL |
100000 – 150000 | 17 |
150000 – 200000 | 91 |
> 20000 | 9 |
کُل | 117 |
ایسے رائے دہندگان جنہیں الیکٹورل فوٹو آئی ڈی کارڈ (ای پی آئی سی) حاصل ہوچکے ہیں ان کی مزید زمرہ بندی ان کی صنف کے لحاظ سے کی گئی ہے جو درج ذیل چارٹ میں دکھائی گئی ہے اور اس میں افراد وخواتین کے الگ الگ زمروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید برآں الیکٹوریٹ 380 رائے دہندگان ایسے بھی ہیں جنہیں تھرڈ جینڈر یعنی تیسری صنف کے طور پر دکھایا گیا ہے اور 281 غیر مقیم ہندوستانی ووٹرس اور 150564 ووٹرس سروسز سے تعلق رکھتے ہیں۔
عمر اور صنف کے لحاظ سے رائے دہندگان کا تناسب
عمر | افراد | خواتین | تیسری صنف | مجموعی |
18–25 years | 1744922 | 1156960 | 122 | 2902004 |
25–40 | 4038177 | 3597854 | 164 | 7636195 |
40–60 | 3266641 | 3146337 | 69 | 6413047 |
>60 | 1390570 | 1408123 | 25 | 2798718 |
Total | 10440310 | 9309274 | 380 | 19749964 |
درج ذیل میں مختلف ایج گروپوں (افراد وخواتین) کی بنیاد پر رائے دہندگان کی آبادی کے اعداد وشمار کو گراف کی شکل میں پیش کیا گیاہے۔
مجموعی طور پر 380 رائے دہندگان کو تیسری صنف کے زمرے میں درج کیا گیاہے۔