28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی؛ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیرداخلہ کو ریاست میں نظم و نسق کی عمومی صورتحال سے واقف کرایا، جس میں  نشانہ بند قتل کے ذریعے ریاست میں خلفشار پیدا کرنے کی  کوششوں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔  گذشتہ ڈیڑھ برسوں کے اندر اس طرح کے قتل کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے اس طرح کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیرداخلہ نے بھی کیپٹن امریندر سنگھ کی تشویش سے اتفاق کیا۔ جناب راجناتھ سنگھ نے ریاستی حکومت کو سبھی ممکنہ مرکزی تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی، جس کی خواہش ریاستی حکومت کرے گی۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے معاملات کی جانچ پڑتال میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے کئے جارہے تعاون کی ستائش کی۔ قومی تفتیشی ایجنسی، این آئی اے، قتل کے ان واقعات کی جانچ پڑتال کررہی ہے، جن کے تعلق سے شبہ ہے کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی مجرمانہ سازش کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیرداخلہ نے اس صورتحال سے باہمی تال میل کے ذریعے نمٹنے کے لیے آگے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اور وزارت داخلہ نیز پنجاب کی ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More