نئی دہلی: پورے ملک سے آئے ہوئے آنگن واڑی کارکنوں کے 100افراد پر مشتمل ایک گروپ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر سے ملاقات کی، جس کا مقصد اعزازی مشاہرے میں اضافے اور دیگر ترغیبات کے حالیہ اعلان کے سلسلے میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا تھا۔
آنگن واڑی کارکنوں کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خوشی ظاہر کی کہ وہ آج ان سے ملنے کے لئے پورے ملک سے یہاں آئے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایک بچے کی جسمانی اور ادراکی ترقی میں تغذیے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آنگن واڑی کارکنوں کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ اس وقت جاری پوشن ماہ (تغذیے کا مہینہ) کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو رفتار اس مہم کے دوران قائم کی گئی ہے اسے مدھم نہیں ہونے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تغذیہ کے لئے ضروری ہے کہ اچھی عادتوں کے فروغ پر مسلسل توجہ دی جائے اور یہ کام آنگن واڑی کارکن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے آنگن واڑی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تغذیے کے سلسلے میں دی جانے والی امداد اس سے فیض اٹھانے والوں کے درمیان منصفانہ طورپر تقسیم کی جائے۔
بچے آنگن واڑی کارکنوں کی مزید باتیں سنیں گے۔ انہیں آگاہی پیدا کرانے میں ایک اہم کردار نبھانا ہے۔ انہوں نے آنگن واڑی کارکنوں کے مابین صحت مندانہ مقابلے کی حوصلہ افزائی کی، تاکہ آنگن واڑی کارکن تغذیے کی بہتر دیکھ بھال اور کوششوں کے لئے اپنے آپ کو تیار کرسکیں۔